میں وہی ہوں مومن مبتلا


ایک صاحب کا معمول تھا کہ عام حالات میں صبح و شام اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا کرتے کہ پروردگار مجھے اس وقت کوئی غم کوئی پریشانی نہیں ۔ میں نہ بیمار ہوں اور نہ تنگدست۔ یہ وہ حال ہے جس میں اکثر لوگ تجھے بھو ل جاتے ہیں ۔ مگر میرے مولیٰ میں اس حال میں بھی تجھے یاد رکھے ہوئے ہوں اور کسی بیمار اور پریشان حال شخص سے بڑ ھ کرتجھے پکارتا ہوں اور تیری تعریف، تسبیح اور شکر کرتا ہوں ۔ Continue reading

قبر کا فقیر


پچھلے دنوں مجھے یکے بعد دیگرے دو جنازوں میں شریک ہونے کا اتفاق ہوا۔ پہلا جنازہ ایک بہت صاحب حیثیت شخص کا تھا۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی میں مادی اعتبار سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمائی تھیں ۔ وہ اپنے پیچھے بہت بڑ ا کاروبار اور وسیع وعریض گھر چھوڑ گئے تھے ۔ انہوں نے ایک بھرپور زندگی گزاری، بچوں کی خوشیاں دیکھیں اور اپنی طبعی عمر پوری کر کے اس دنیا Continue reading

گالی اور لڑائی


شقیق، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑائی جھگڑا کرنا کفر ہے( صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1954)
اس حدیث کی روشنی میں اگر ہم اپنی سوسائٹی کا جائزہ لیں تو علم ہوگا Continue reading

ویلنٹائن ڈے


مرد و عورت کا تعلق اللہ تعالیٰ کی عظیم نشانیوں میں سے ہے(روم21:30)۔اس تعلق کی بنیاد اُس کشش پر ہے جو انسانی جبلت (Instinct) میں رکھ دی گئی ہے تاکہ نسلِ انسانی آگے بڑھ سکے ۔ یہ کشش نہ ہو تو صرف ایک نسل بعد پوری انسانیت دم توڑدے گی۔مردو زن کی باہمی کشش انہیں مجبور کرتی ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور خاندان کا ادارہ تشکیل دیں۔ خاندان نہ ہو تو Continue reading

اقتدار


کہتے ہیں کہ تمام نشوں میں اقتدار کا نشہ سب سے زیادہ پر اثر ہوتا ہے۔ عام طور پرانسان اس نشے میں بدمست ہوکر اپنی اوقات بھول جاتا اور خود کو خدا سمجھنے لگتا ہے۔ جس حاکم کے تسلط میں وسیع و عریض علاقہ، کثیر فوج، مال و دولت کی فراوانی اور اطاعت گذار رعایاہو اس کا اقتدار اتنا ہی مضبوط گردانا جاتا ہے۔ لیکن اقتدار مضبوط ہو یا کمزور، اس کی خامی یہ ہے کہ یہ ہمیشہ نہیں رہتا۔ایک نہ ایک دن یہ کسی Continue reading

مردوں کے کان


اردو زبان میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ مردوں کے کان ہوتے ہیں آنکھیں نہیں ہوتیں ۔ یہ کہاوت ظاہرہے خاندانی جھگڑ وں میں مردوں کے کردار کا بیان ہے ، مگر درحقیقت یہ ایک ایسی انسانی کمزوری کا بیان ہے جس پر اگر قابو نہ پایاجائے تو معاشرہ ہر پہلو سے انتشار کا شکار ہو سکتا ہے ۔ Continue reading

قصر الزہرہ


عبد الرحمن ثالث اسپین کا ایک عظیم حکمران تھا۔وہ 300ھ میں اس وقت اقتدار میں آیا جب اسپین کی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہوکر یورپ کی مسیحی طاقتوں کا نوالہ بننے والی تھی۔مگر نصف صدی کے اس کے اقتدار کے بعد350ھ میں جب اس کا انتقال ہوا تو اسپین یا اندلس پورے یورپ سے زیادہ طاقتور اور دنیا کی خوشحال ترین ریاست بن چکی تھی اور یہاں مسلم اقتدار مزید500برس قائم رہا۔ Continue reading

عورت اورگوشت کی تھیلی


پچھلے دنوں آسٹریلیا کے ایک مسلم عالم دین مفتی شیخ تاج الدین حامد الہلالی، جن کا تعلق مصر سے ہے، نے کہا کہ جو عورتیں اپنا سر نہیں ڈھانپتیں وہ اپنے ساتھ ہونے والی کسی بھی جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود ہیں۔ یہ عالمِ دین آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی سب سے بڑی جامع مسجد میں پیش امام ہیں۔انہوں نے ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں Continue reading

حمل -رحمت یا زحمت


“اسلام عليكم باجي۔ وہ ميں نے آپ كو اس ليے زحمت دي كہ سارہ اميد سے ہے۔ آپ برائے مہرباني كچھ وقت نكال كر اسے كچھ ضروري مشورے دے سكيں گي۔ وہ كچھ پوچھنا بھي چاہ رہی تھی غالبا۔”

اپنے كام كے شعبے كي وجہ سے يہ دوست احباب كے حلقے ميں ميرے ليےايك معمول ہے۔ ديني اور سماجي كاموں کے حوالے سے جن بھائيوں سے تعلق رہتا ہے، جب ضرورت ہوتي ہے وہ اس طرح کے معاملات ميں بذات خود يا اپنی اہليہ كے ذريعے مشورہ ليتے رہتے ہيں۔ Continue reading

نسیم حجازی اور رومانوی فکر


نسیم حجازی (1914-1996) اردو زبان میں تاریخی ناول نگاری کا سب سے بڑ ا نام ہیں ۔ انھوں نے مسلمانوں کی تاریخ کے عروج و زوال کو موضوع بنا کر متعدد ناول لکھے ۔ ان کی تحریر کا ہر قاری یہ بات جانتا ہے کہ انہوں نے ناول نگاری برائے ادب نہیں بلکہ برائے مقصد کی تھی۔ اس میں شک نہیں کہ ان کے ناولوں میں ناول نگاری کے تمام بنیادی اجزا پوری طرح موجود ہوتے تھے ، لیکن Continue reading

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 89 other followers