۲۰ اپریل ۲۰۱۲ کو بھوجا ائیر لائین کا طیارہ کراچی سےا سلام آباد جانے کے لئے روانہ ہوا۔ جب طیارہ اسلام آباد پہنچا تو موسم بہت خراب تھا۔ موسم کی خرابی کے باوجود طیارے نے لینڈ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کے نتیجے میں طیارہ کریش ہوگیا ۔ طیارے میں ۱۲۸ عملے سمیت مسافر [...]
Archive for the ‘آخرت’ Category
8 Mar
موبائل فون
موبائل فون دور جدید کی ایک بڑی مفید ایجاد ہے۔اس کی مدد سے کسی شخص سے مستقل رابطے میں رہا جاسکتا ہے۔ میرے پاس جو موبائل فون ہے، اس میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے سے اپنی آواز ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔پچھلے دنوں مجھے اپنے موبائل فون کی ایک اور خصوصیت [...]
26 Feb
قیامت کی تباہی
قرآنِ کریم کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ یہ دنیا اوراس کے باسی بہت جلد ایک عظیم حادثے سے دوچار ہونے والے ہیں ۔ یہ حادثہ قیامت کا وہ زلزلہ ہے جو زمین پر ناقابلِ تصورتباہی برپا کرے گا۔جس حادثے کے نتیجے میں ہمالیہ جیسے بلند پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح فضا میں اڑ [...]
19 Feb
قبر کا فقیر
پچھلے دنوں مجھے یکے بعد دیگرے دو جنازوں میں شریک ہونے کا اتفاق ہوا۔ پہلا جنازہ ایک بہت صاحب حیثیت شخص کا تھا۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی میں مادی اعتبار سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمائی تھیں ۔ وہ اپنے پیچھے بہت بڑ ا کاروبار اور وسیع وعریض گھر چھوڑ گئے تھے ۔ انہوں [...]
6 Feb
قصر الزہرہ
عبد الرحمن ثالث اسپین کا ایک عظیم حکمران تھا۔وہ 300ھ میں اس وقت اقتدار میں آیا جب اسپین کی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہوکر یورپ کی مسیحی طاقتوں کا نوالہ بننے والی تھی۔مگر نصف صدی کے اس کے اقتدار کے بعد350ھ میں جب اس کا انتقال ہوا تو اسپین یا اندلس پورے یورپ سے زیادہ طاقتور [...]
16 Jan
بن دیکھے کا سودا
پچھلے دنوں ای میل پر ایک دلچسپ حکایت موصول ہوئی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ ہارون الرشید بادشاہ اپنی بیگم زبیدہ خاتون کے ہمراہ دریا کنارے ٹہل رہے تھے کہ ان کی ملاقات ایک معروف بزرگ بہلول سے ہوگئی۔بہلول ریت پر گھر بنا رہے تھے ۔ انہوں بادشاہ سے کہا یہ گھر ایک دینار [...]
31 Dec
دسمبر 2012 اور دنیا کا اختتام
پچھلے کچھ عرصے سے دنیا بھر کے میڈیا اور انٹرنیٹ پر دسمبر 2012 کا بہت زیادہ چرچاہے ۔ اس کا سبب وہ پیش گوئی ہے جس کے مطابق دسمبر 2012 کی 21 تاریخ کو ہماری دنیا ایک زبردست تباہی کی زد میں آئے گی جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر اہل زمین کی زندگی [...]
26 Dec
خدا کی جنت
عام طور پر تعلیمی نظام کا ڈھانچہ کریڈٹ آورز یعنی تدریسی گھنٹوں کی بنیا د پر قائم ہوتا ہے۔ بارہ جماعتیں پڑھنے کے بعد مزید چار سال کی تعلیم کی تکمیل پر بی ایس اور دو سال مزید پڑھنے پر ماسٹر کی ڈگری ملتی ہے۔ان اٹھارہ سالوں میں ایک طالب علم روزانہ درس گا ہ [...]
16 Jun
دولہا اور میت
ٍٍ فضاسوگوار ہے۔ لوگ جنازے کو میت گاڑی میں سوارکررہے ہیں۔اس گاڑی کاشکستہ ڈھانچہ،بوسیدہ سیٹیں،زنگ آلود لوہا اورکھڑاکھڑ کرتاہواانجن اعلان کررہے ہیں کہ یہ گاڑی موت کی علامت ہے،یہ زندگی سے دوری کاپیغام ہے،یہ دنیاسے کاٹنے والی سواری ہے۔ دوسری جانب دولہاکی گاڑی ہے۔پھولوں سے سجی اورخوشبوؤں میں لپٹی ہوئی اس کا شوخ سرخ رنگ،یخ [...]
10 Jun
موبائل اور انسان
موبائل فون کی کارکردگی سگنلز کےنظام پرمنحصرہوتی ہے۔ان سگنلزکو فون تک پہنچانے کے لیے بڑی تعداد میں ٹرانسمیٹرنصب کیے جاتے ہیں۔اگرموبائل فون ان ٹرانسمیٹر زکی رینج سے دورہوتویہ سگنلزکمزورہوجاتے ہیں اوررابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔دوسری جانب اگرفون کاسوئچ آف ہوتوبھی وہ کوئی سگنل وصول نہیں کرپاتا۔