سورہ بقرہ میں یہود اور حضرت موسٰی علیہ السلام کا سبق آموز مکالمہ درج ہوا ہے۔ جب موسٰی علیہ السلام نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اللہ تمہیں ایک گاٗئے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے تو بنی اسرائیل نے جواب دیا ” کیا آپ ہم سے مذاق کررہے ہیں؟”۔ حضرت موسی نے کہا کہ میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی کہ اس سیدی ہ معاملے میں تم سے مذاق کروں۔ بنی اسرائیل چونکہ مصر میں قیام کے دوران گائے کے تقدس کے قائل ہوچکے تھے اس لئے انہوں نے تفصیلات پوچھناشروع کردیں کہ وہ کیسی گاٗئے ہو؟ اس کا رنگ کیا ہو ؟ اس کی عمر کتنی ہو وغیرہ۔ لیکن وہ جتنا پوچھتے گئے Continue reading
27 Apr
’بچوں کی تربیت – بزرگ والدین کا کردار
بچوں کی تربیت کے حوالےسے جب بات ہوتی ہے تو عموماً والدین پر آ کر ختم ہو جاتی ہے، جب کہ ان کی تربیت میں دوسرے رشتے داروں کا بھی کچھ نہ کچھ حصہ ہوتا ہے۔ یہ حصہ یہ رشتہ دار غیر شعوری طور پر ادا کرتے ہیں۔ دادا دادی اور نانا نانی کا اپنا ایک کردار ہوتا ہے۔ انہیں ہم بزرگ والدین کہہ سکتے ہیں۔ یہ تربیت میں اپنے حالات کے لحاظ سے کچھ نہ کچھ کردار ضرور ادا کرتے ہیں، لیکن اس کی ضرورت ہے کہ یہ کردار شعوری طور پر ادا کیاجائے اور بزرگ والدین Continue reading
21 Apr
طیارے کا حادثہ
۲۰ اپریل ۲۰۱۲ کو بھوجا ائیر لائین کا طیارہ کراچی سےا سلام آباد جانے کے لئے روانہ ہوا۔ جب طیارہ اسلام آباد پہنچا تو موسم بہت خراب تھا۔ موسم کی خرابی کے باوجود طیارے نے لینڈ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کے نتیجے میں طیارہ کریش ہوگیا ۔ طیارے میں ۱۲۸ عملے سمیت مسافر سوار تھے جن میں سے کوئی بھی نہ بچ پایا۔ ان مسافروں میں چھ شیر خوار بچے اور دو نوبیاہتا جوڑے Continue reading
19 Apr
علامہ اقبال اور آج کا نوجوان
21اپریل علامہ سر محمد اقبال کا یوم وفات ہے ۔ وہ اقبال جنہیں مصوّرِ پاکستان اور مفکرِ پاکستان کہا جاتا ہے ۔ جن کے اشعار نے ایک شکست خوردہ قوم کے تنِ مردہ میں زندگی کی روح پھونک دی۔ جن کے افکار نے ایک عظیم مملکت کی تاسیس کی۔ جن کی کوششوں نے قائد اعظم کو حصولِ پاکستان کی جدوجہد پر آمادہ کیا۔ پاکستان انہی اقبال کا ورثہ ہے ۔ Continue reading
15 Apr
سیاچن کا جہنم
سیاچن کا گلیشیر جو دنیا کا سب سے بلند میدان جنگ ہے سن 1984انڈیا اور پاکستان کے بیچ تنازع کا سبب بناہوا ہے۔ حال ہی میں یہاں ایک برفانی تودہ گرنے سے 138پاکستانی فوجی برف کے تودے تلے دفن ہوگئے ہیں ۔کئی دن گزرجانے کے بعد اب اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ ان میں سے کسی شخص کو زندہ بچایا جاسکے گا۔ Continue reading
11 Apr
تقدیر کا مسئلہ؟
سوال: اگر ہر چیز خدا کی مرضی ہی سے ہوتی ہے اور اس نے ہر چیز کا پہلے سے فیصلہ کر رکھا ہے تو پھر دنیا کے امتحان کا کیا مقصد ہے؟ اس صورت میں جہنم میں ڈالا جانا کیا ناانصافی نہ ہو گی؟ Continue reading
8 Apr
ہیجڑوں کے ساتھ ہمارا رویہ
سوال: اللہ تعالی نے ہر جاندار کا جوڑا بنایا ہے، پھر ہیجڑے کیا ہوتے ہیں؟
جواب: ہر قانون میں ہمیشہ استثنا ہوتا ہے۔ ہر جاندار کا جوڑا ہے، ایک عمومی اصول ہے اور ہیجڑے اس اصول میں ایک استثنا ہیں۔ یہ بھی اللہ تعالی کی مخلوق ہیں اور ہمارے جیسے انسان ہی ہوتے Continue reading
5 Apr
خدا کا شکر کیوں؟
وہ جون کی ایک تپتی ہوئی دوپہر تھی جب احمد ایم اے کا امتحان دینے کے لئے گھر سے نکلا۔ راستے میں گرم ہوا کے تھپیڑے اس کے بدن سے ٹکرا رہے تھے گویا کہ تندور کی آگ ہو۔ جب وہ امتحان گاہ پہنچا تو ایک اور مصیبت سر پر آن پڑی۔ منتظمین نے امتحان دینے کا انتظام ایک ٹینٹ میں کر رکھا تھا Continue reading
3 Apr
شاپنگ کلچر
تاریخ کے مختلف ادوار میں انسانوں کی زندگی کا مرکز مختلف چیزیں رہی ہیں ۔ ایک دور وہ تھا جب انسان خارج میں موجود مخلوقات کو معبود کے مقام پر رکھتا اور انہی کی رضا و خوشنودی کو اپنی زندگی کا نصب العین بناتا تھا۔یہ زیادہ ترزارعتی Continue reading
29 Mar
احتساب غیر
بچپن میں ہم جس محلے میں رہتے تھے وہاں ایک خاندان آباد تھا۔اتفاق کی بات ہے کہ اس خاندان کے بیشتر بچے تتلاہٹ کا شکار تھے ۔ تاہم اس کے ساتھ وہ اتنے پراعتماد اورتیز و طرار تھے کہ پورے محلے کے بچوں بڑ وں کا ناطقہ بند کیے رکھتے تھے ۔ ایک دفعہ اس خاندان کا ایک بچہ مجھ سے کہنے لگا کہ یار آج کل لوگوں کو انگلش بھی سمجھ میں نہیں آتی۔پھر خود ہی اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ہم ایک دکان پر گئے ۔ وہاں ہم نے کہا کہ ’’انی‘‘ دے دو ، مگر وہ سمجھا ہی نہیں ۔کئی دفعہ Continue reading