بے مصرف انسان(از پروفیسر محمد عقیل)


معاشیات کی اصطلاح میں مہنگائی کو ’’افراط زر‘‘(inflation)سے تعبیرکیاجاتاہے جس کا مطلب زریعنی روپے کی قوت خریدمیں کمی ہے۔مثال کے طورپرپچاس سال قبل ایک روپے میں مہینے بھر کاراشن آجاتاتھااورآج ایک روٹی بھی نہیں آتی۔اس افراطِ زرسے کرنسی کی قدر(value)کم ہوتی رہتی ہے۔کچھ عرصے بعدزرکی کچھ اقسام اپنی قدربالکل کھودیتی ہیں۔ یہاں تک کہ انکا اجرا بند کرنا پڑتا ہے۔ہمارے یہاں اس کی تازہ مثال25پیسے کاسکہ ہے جواپنی قوتِ خریدکھودینے کے بعدمتروک ہوچکاہے۔
زراس وقت تک اپناوجودبرقراررکھتاہے جب تک وہ لوگوں کے لیے کارآمدہے۔انسان کامعاملہ بھی زرکی مانندہے۔خدانے یہ دنیاانسان کی آزمائش کے لیے بنائی ہے جہاں وہ کھوٹے کوکھرے سے الگ کررہاہے۔ قیامت کے دن کھوٹے اور آخرت کی نعمتوں کی قوتِ خریدکھودینے والے انسان جہنم میں ڈال دیے جا ئیں گے اورقوت خرید رکھنے والے انسان جنت کے باغات میں قیام کریں گے۔
یہ جنتی لوگ کون ہیں؟یہ وہ لوگ ہیں جو رب کی رضا کے لیے، کائنات کی ہرشے کی طرح سرتاسر نفع بخش بن جاتے ہیں۔کائنات کاذرّہ ذرّہ اپنے رب کے احکامات کی تعمیل میں مصروف ہے۔درخت کڑی دھوپ جھیل کرسایہ فراہم کررہاہے۔سبزپتے کاربن ڈائی آکسائیڈجذب کرکے آکسیجن خارج کررہے ہیں۔ سمندر کمزور سفینوں کی ترسیل میں مصروف ہیں۔سورج خودکوجلاکرتاریکیوں کومٹارہاہے۔درحقیقت یہ نفع بخشی ہی کاعمل ہے جس نے ان جمادات کووجودبخش رکھاہے ورنہ درخت کے پتے جب زہریلی گیس جذب کرکے کارآمدآکسیجن پیداکرناچھوڑدیتے ہیں توسوکھ کرخس وخاشاک کاحصہ بن جاتے ہیں۔
انسان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے کہ جب ایک انسان خداکے بندوں کونفع پہنچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتاہے توخداکی بارگاہ میں وہ راندۂ درگاہ قرارپاتاہے۔ ایساانسان سوکھے پتے کی مانندجنت کے باغات سے محروم کردیاجاتاہے۔بالآخروہ اپنی ہی قبیل کی بے مصرف چیزوں کے ساتھ مل کرجہنم کاایندھن بن جاتاہے۔

Advertisements

One response to this post.

  1. Posted by furqan ali khn on 19/02/2011 at 9:51 شام

    sir i ve a question that before adam there was human beings on earth or no.with reference in detail waiting for ur answer

    جواب دیں

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s