خداکوآزمانا(پروفیسر محمد عقیل)


بائبل میں شیطان اورحضرت مسیح ؑ کے درمیان ایک مکالمہ نقل ہواہے۔اس مکالمے میں شیطان آپ کوبہکاتاہے کہ’’ تم اپنے خداکے بارے میں کہتے ہووہ قادرمطلق ہے۔وہ جوچاہے کرسکتاہے۔لہٰذاتم خودکوکسی بلندپہاڑسے نیچے گرادو۔اگرتمہاراخداقادرمطلق ہوگاتووہ تمہیں بچالے گا‘‘حضرت مسیح فرماتے ہیں:’’لکھاہے کہ خداہم کوآزمائے گامگرہمیں خداکوآزمانے کاکوئی اختیارنہیں‘‘۔
حضرت مسیح توخداکے پیغمبرتھے لہٰذاوہ شیطان کی چال کوبھانپ گئے۔لیکن دین کے معاملے میں سادہ لوح مسلمان اکثردھوکاکھاجاتے ہیں۔ایک شخص گاڑی میں تالانہیں لگاتا اورکہتا ہے اللہ مالک ہے۔ایک دل کا مریض ممنوع اشیاء کھاکر صحت میں بہتری کی دعامانگتا ہے ۔ایک طالب علم محنت کیے بغیرامیدکرتاہے کہ اللہ تعالیٰ پاس کردیں۔نوجوان مطلوبہ قابلیت پیداکیے بغیریہ سمجھتاہے کہ خدااسے اچھی نوکری دلادے گاوغیرہ۔
اجتماعی سطح پربھی مسلمان خداکی آزمائش کرنے میں مصروف ہیں۔طالبان اسباب کو یکسر نظر انداز کرکے فرشتوں کے انتظار میں جنگ شروع کر بیٹھتے ہیں ۔امریکہ وبرطانیہ سے اسلحہ خریدکرانہی کو شکست دینے کی کوشش کی جاتی ہے، بیت اللہ میں امریکہ کی تباہی کی دعائیں مانگی جاتی ہیں اور اسی کوبچانے کے لیے امریکی افواج کوبلایاجاتاہے۔
انفرادی واجتماعی سطحوں پرباربارکی یہ ناکامی خداکی طرف سے ایک کھلاپیغام ہے جویہ اعلان کررہاہے کہ مسلمان کاتصورتوکل غلط ہے۔خداکہہ رہاہے کہ جوتمہارے کرنے کاکام ہے تم کرواورجومیرے کرنے کاکام ہے مجھ پرچھوڑدو۔ایک کسان زمین پر محنت کے بعدنتیجہ اللہ پر چھوڑ تاہے تویہ توکل ہے۔لیکن اگروہ اسباب کو نظر انداز کرکے محض دعا اور لمبی امیدیں ہی کرتا رہے تووہ دیوانہ ہے جو خدا کی قدرت سے مذاق کررہاہے۔
معجزوں کاظہور چودہ سوسال پہلے بندہوچکاآج دنیامیں کامیابی اورناکامی کادارومدارقوانین خداوندی سے ہم آہنگی پرہے۔کوئی شخص آگ میں ہاتھ ڈالے اوریہ سمجھے کہ خدااسے بچالے گاتووہ بے وقوف ہے۔وہ خداپربھروسہ نہیں کررہابلکہ خداکوآزمارہاہے۔اورخداکوآزمانے والے کی تباہی یقینی ہے۔خواہ وہ فردہویاقوم۔

Advertisements

One response to this post.

  1. Posted by Hammad on 16/06/2011 at 1:33 صبح

    خوب لکھا ہے اور مکمل اتفاق کرتا ہوں

    جواب

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s