زیڈان کی ٹکر(پروفیسر محمد عقیل)


فرانس اوراٹلی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کوکروڑوں افرادنے دیکھا۔فرانس نے ابتدا ہی میں برتری حاصل کرلی تھی ،جسے اٹلی نے کچھ دیرمیں برابرکردیا۔یہ برابری ریگولر وقت کے اختتام تک برقرار رہی۔ لہٰذا دونوں ٹیموں کو30منٹ کااضافی وقت دیاگیا۔اس ایکسٹراٹائم کاپہلاہاف بھی برابررہا۔ دوسرا ہاف ختم ہونے میں ابھی کچھ منٹ باقی تھے کہ فرانسیسی کپتان زیڈان نے اٹلی کے ایک کھلاڑی کوٹکرماردی، جس سے وہ زمین پرگرپڑا۔نتیجے کے طور پر ریفری نے زیڈان کوریڈکارڈدکھاکرگراؤنڈسے باہرنکال دیا۔
فرانس میچ ہارگیا۔جب زیڈان سے اس بارے میں پوچھاگیاتوانہوں نے بتایاکہ اٹلی کے کھلاڑی نے ان کے خاندان کے بارے میں نازیباکلمات کہے تھے جس کی تفصیل بتانے سے انہوں نے انکارکردیا۔ان کامزیدکہناتھاکہ وہ اپنے عمل پرپشیمان نہیں ہیں۔لیکن درحقیقت ان کے اس عمل سے اٹلی کا کھلاڑی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا ۔اس کے چندکلمات نے فرانس کوایک بہترین کھلاڑی اورکپتان سے محروم کردیااوردنیاکے نزدیک پکڑمیں بھی نہ آسکا ۔دوسری جانب زیڈان جوالجزائرکے مسلمان ہیں، معتوب ہوگئے اور اپنی ٹیم کو بھی شکست کے لئے میدان میں چھوڑگئے۔
زیڈان کی ٹکرپوری امت مسلمہ کے لیے لمۂ فکریہ ہے۔آج کے مسلمان زیڈان کی طرح جذباتیت کاشکارہیں۔دورِ جدید میں اسلام کی دعوتی طاقت مغرب کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے۔مگر جب جب اسلام کادعوتی حسن غیرمسلموں کومسحورکرتاہے تومسلمان کسی نہ کسی وجہ سے اشتعال میں آجاتے ہیں۔ پھر ان کی ایک ’ٹکر‘سارے دعوتی امکانات کو ختم کردیتی ہے۔کبھی سلمان رشدی کی’’شیطانی آیات‘‘سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے جاتے توکبھی چندکارٹون چھاپ کرامت مسلمہ کومشتعل کیاجاتاہے۔اورمسلمان سمجھے بغیراس سازش کاشکارہوجاتے ہیں۔
اس طرح دوسری طرف مغربی میڈیاکوجوازمل جاتاہے کہ وہ مسلمانوں کوپرتشدد،غیرمہذب اوردنیاکے امن کے لیے خطرہ ثابت کرسکیں۔نتیجتاً لوگ اسلام کے قریب آتے آتے متنفرہوجاتے ہیں۔مسلمان یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ یہ ردعمل ان کے حق میں نہیں ان کے خلاف ہے۔اس ردعمل سے وہ اپنے کئی قیمتی جوان کھورہے ہیں اورمغربی دنیاکے سنجیدہ لوگوں کوبھی اپنامخالف بنارہے ہیں۔

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s