مخلوق کے بندے(پروفیسر محمد عقیل)


حضرت مسیحؑ خداکے ایک جلیل القدرپیغمبرتھے جن کامقصدخداکے پیغام کواتمام حجت کے ساتھ خلق خداتک پہنچاناتھا۔حضرت مسیحؑ اپنی زندگی میں بمشکل چندافرادکوہی اپناہمنوابناپائے۔ان کے انتقال کے بعدان کے حواریوں نے ان کے نظریات کاپرچارکیا۔سینٹ پال جوکہ ان کاسخت مخالف تھا،عیسائیت پرایمان لے آیا۔اب اس نے حضرت مسیحؑ کوپیغمبرکی بجائے خداکے بیٹے کے روپ میں دکھایا۔چناچہ وہ لوگ جوخداکے پیغمبرپرایمان لانے سے قاصرتھے وہ خداکے بیٹے کے اوپرایمان لے آئے۔
خدائے رب ذوالجلال نے یہ کائنات انتہائی اہتمام سے بنانے کے بعدانسان کے تصرف میں دے دی تاکہ انسان کواس دنیامیں قیام وطعام کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔یہ جمادات ونباتات انسان کے حوالے کرکے رب کائنات سات آسمانوں کے پیچھے پوشیدہ ہوگیاتاکہ دیکھ سکے کہ کون اس کی نعمتوں کاشکراداکرتے ہوئے اس تک پہنچتا، کون اس کی بڑائی کے نغمے گاتا،کون اس کی خلاقی کی داددیتا،کون اس کی ہیبت سے دہل جاتا اورکون اس کی عطاسے پگھل جاتاہے۔لیکن انسان نے کبھی سورج،چاند،ستاروں کواپنارب بنالیاتوکبھی خداکی راہ دکھانے والے پیغمبروں اورولیوں کوخداکی جگہ دے دی۔چناچہ آج ہرگھرمیں بزرگوں کی عظمت کے چرچے توہیں لیکن خداکاذکرکسی محفل میں نہیں۔خداکی خدائی کانغمہ کوئی نہیں گارہا،کوئی کانفرنس خداکی یادمیں منعقدنہیں ہورہی۔
ہرشام ڈوبتاسورج خداکے رنگوں کوظاہرکررہاہے۔پہاڑوں سے گرتے ہوئے جھرنے دعوت سجدہ دے رہے اورساحل سے ٹکراتی موجیں خداکی طرف کھینچ رہی ہیں۔ آسمان سے گرتی بارش کی بوندیں خداکاپیام لیے چلی آرہی ہیں۔لیکن انسان ان سے بے نیازبیٹھا اپنی مادی دنیا میں مگن ہے ۔ کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ ایک دن یہ جھرنے بندہوجائیں گے، یہ موجیں ساحل سے ٹکراناچھوڑدیں گی اورانسان کاتصرف ہرشے سے چھین لیاجائے گا۔اس روزکوئی بھی منظرخداکی طرف بلانے کے لیے موجودنہ ہوگابلکہ خداخودہی ظاہرہوجائے گا۔اب ہرشخص خداکومان لے گااوراسے پہچان لے گا۔لیکن خدابھی ہراس شخص کونظراندازکردے گاجس نے اسے نظراندازکردیا۔جس نے مخلوقات کوخداپرترجیح دی جس نے اس کے پیغمبروں کوخدابنالیااورجس نے اس کی تخلیق کوخالق کادرجہ دے دیا۔

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s