کیچ(Catch)(پروفیسر محمد عقیل)


کرکٹ میں ایک مشہورمقولہ ہے catches win matchesیعنی کیچ جتائے میچ۔کیچ پکڑنے کی اہمیت تمام طرزکی کرکٹ میںیکساں ہے۔گیندجب بلے بازکے بیٹ کوچھوکرفضامیں بلندہوتی ہے توفیلڈرزاسے پکڑنے کے لیے لپکتے ہیں تاکہ بلے بازکوپویلین کی راہ دکھائی جائے۔کیچ پکڑنے کی کئی تکنیکیں(Techniques)ہیں جومختلف پوزیشنوں کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔سلپ میں کیچ کی اورلانگ آف(long off)میں کیچ کی نوعیت میں بڑافرق ہوتاہے۔کیچ پکڑنے کے لیے فیلڈرکوہروقت چاق وچوبندرہناپڑتاہے۔پھراس کیچ کواپنے ہاتھوں میں محفوظ کرنے کے لیے گیندکی سمت اپنے جسم کوحرکت دینی ہوتی ہے ۔لہذاوہ کبھی جھکتا ،کبھی لیٹ کرکیچ کوقابوکرتا،کبھی فضامیں اچھلتا اورکبھی بھاگ کرگیندکوزمین پرگرنے سے روکتاہے ۔غرض یہ اس کی ایڈجسٹمنٹ (Adjustment)ہی ہے جوایک کیچ پکڑنے میں اس کی معاونت کرتی ہے۔
زندگی میں ملنے والے اکثرمواقع کیچ کی مانندہوتے ہیں۔ان مواقع کوپکڑنے کے لیے دوچیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک توموقع کوپکڑنے کے لیے تیار رہنااوردوسراان کے مطابق خودکوایڈجسٹ کرنا۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ زندگی میں پیدا ہونے والے مواقع ہماری مرضی کے مطابق نہیں پیداہوتے بلکہ یہ خارجی ماحول کی پیداوارہیں۔خارج ایک موقع کوکیچ کی طرح اچھال دیتاہے۔اب یہ ہماراکام ہے کہ خودکوایڈجسٹ کرکے اسے پکڑلیں۔جس طرح فیلڈربلے بازسے اپنی مرضی کاکیچ نہیں مانگ سکتااسی طرح ہم بھی خارج سے اپنی پسندکا موقع نہیں طلب کرسکتے۔
مادی دنیاہو یاروحانی دنیا،ہمیں ان کے مواقع کوکیچ کرناہے۔ایک چانس ہاتھ سے نکل جائے تودوبارہ نہیں ملتا۔ماں باپ کی خدمت ان کی زندگی ہی میں ممکن ہے ان کی موت کے بعدنہیں،نمازفجرکی ادائیگی طلوع آفتاب سے قبل ہے اس کے بعدنہیں۔عبادت کا جواجرجوانی میں ہے وہ بڑھاپے میں نہیں۔بالکل اسی طرح دنیوی امورکی کامیابی بھی انہی موقعوں کے کو پکڑنے پرمنحصرہے۔ایک مخصوص عمرکے بعدتعلیمی قابلیت میں اضافہ مشکل ہے۔صحت کی حفاظت کا امکان بسترِِ مرگ پر پہنچنے سے پہلے تک ہے وغیرہ۔
البتہ اس ضمن میں ایک بات بڑی اہم ہے۔بعض اوقات فیلڈراپنی قابلیت کے ذریعے ایک عمدہ شاٹ کوبھی کیچ میں تبدیل کردیتاہے۔اسی طرح ایک ذہین شخص ناموافق حالات سے پرسود مند نتائج کو جنم دیتا ہے۔وہ غربت کارونارونے کی بجائے اس غربت سے ترغیب حاصل کرتاہے۔وہ غم کوخودپرطاری کرنے کے بجائے اسے خداسے قربت کاذریعہ بنالیتاہے ،وہ مصیبتوں کوکوسنے کی بجائے ان سے روحانی غذاحاصل کرتاہے۔
ایک کامیاب فیلڈروہ ہے جوسب سے زیادہ کیچ پکڑے۔اورایک کامیاب انسان وہ ہے جوسب سے زیادہ مواقع استعمال کرے خواہ حالات سازگارہوںیاناساز گار۔

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s