اخلاقی اوزون(پروفیسر محمد عقیل)


اوزون(ozone)گیس کاایک غیرمرئی غلاف ہے جس نے ہمارے کرۂ ارض کوچاروں اطراف گھیراہواہے۔ یہ غلاف سورج کی مضرشعاعوں کوزمین پرآنے سے روکتاہے۔ان شعاعوں کے زمین پرپڑنے کامطلب حیاتِ انسانی کاخاتمہ ہے۔صنعتی انقلاب نے ایک طرف بے شمارنفع بخش ایجادات کاتحفہ دیاہے تودوسری طرف اوزون کوبھی نقصان پہنچادیاہے۔اکثرصنعتی کارخانے زہریلی گیس(کاربن مونوآکسائیڈ)خارج کرتے ہیں۔یہ زہریلے اجزااوزون کی گیس(O2)کے ساتھ مل کرکابن ڈائی آکسائیڈ(CO2)میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔اس کی وجہ سے اوزون کی تہہ میں ایک شگاف برف سے ڈھکے انٹارکٹیکا(Antarctica) کے علاقے پر پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سورج کی براہ راست شعاعوں سے انٹارکٹیکا کی برف کے پہاڑپگھل جائیں گے جس سے سمندروں کی سطح بلندہوگی اورموسم میں تباہ کن تبدیلیاں پیداہوجائیگی۔یہ متوقع تباہی اورمصیبت انسان ہی کی کمائی ہے۔ انسان نے نظام فطرت کوزہریلی گیس دی توقدرت نے اس کاجواب اوزون کی تباہی کی صورت میں دیا۔
مادی قوانین کی طرح اخلاقی معاملات میں بھی فطرت اتنی ہی حساس ہے۔عفت وعصمت، دیانتداری،رحم،قناعت اورسچائی وغیرہ سوسائٹی کی اوزون کے چنداجزاء ہیں۔ جبکہ کرپشن،دھوکہ دہی ، حرص وہوس اورفحاشی وغیرہ اس اوزون میں خلل پیداکرنے والے عناصرہیں۔مادی اوزون میں مداخلت تباہ کن موسمی تغیرات کوجنم دیتی ہے۔جبکہ اخلاقی اوزون میں خلل معاشرتی تباہی کودعوت دیتی ہے۔قتل وغارت گری کاطوفان،جنسی زیادتیوں کی بازگشت،ڈاکہ زنی کی بھرمار،اداروں کی تباہ حالی اوردیگرجرائم کی کثرت اس اخلاقی اوزون کے خلل کوظاہرکرتے ہیں اس خلل سے پیداہونے والاطوفان اس کوبھی بہالے جاتاہے جواس کاسبب ہے اوراس کوبھی جوتماشائی بن کران برائیوں پرخاموش رہتاہے۔
خداکے قوانین بے لاگ ہیں۔آگ میں ہاتھ کوئی بھی ڈالے، آگ اسے جلائے گی۔اسی طرح اخلاقی امورسے منحرف سوسائٹی کوئی بھی ہو،تباہ ہوجائے گی۔ خواہ وہ بزعم خودخداکی چہیتی امت ہی کیوں نہ ہو۔

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s