خداکاذکر(پروفیسر محمد عقیل)


خداکاذکر اوراس کی یادکیاچیزہے،اس بارے میں دومکاتب فکرہیں۔ایک کاکہناہے کہ چندمخصوص وظائف کی زبانی تکرارہی خداکاذکرہے۔دوسرے گروہ کاکہناہے کہ خداکے ذکرسے مراد خداکوہروقت اس طرح یادرکھناہے کہ اس یاد کے سوتے قلب سے پھوٹھنے لگیں۔ ہمارے نزدیک ذکر کا سب سے اعلیٰ نمونہ خودنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعاؤں کی شکل میں ہمیں سکھایا ہے۔لیکن ضروری ہے کہ ہم ان دعاؤں اور اذکار کو سمجھ کر پڑھیں۔کیونکہ ان کامعاملہ ایک موسلادھاربارش کی مانندہے۔ اگریہ بارش زمین کونرم نہیں کرتی توتقویٰ کی فصل نہیں اگتی۔پھرایسے ذکر کا کیافائدہ کہ الفاظ توخداکی حمدوثناکررہیہوں لیکن پڑھنے والاانسان حمدکے مفہوم سے بھی ناآشناہو۔اس کے دل کے سازخاموش رہیں،اس کاشعور ارتقاپذیرنہ ہواوروہ ان الفاظ کی تاثیرو حکمت سے محروم رہے۔خداکو جب دل سے یاد کیاجائے اس یاد کا اثر زبان پر بھی آ جاتاہے ۔اسی طرح زبان سے خدا کی حمد و ثنا کا اثر دل پر بھی ہوتا ہے۔ اگریاد سے خدا کا قرب ،گناہوں سے دوری ، عبادات میں حلاوت اور اخلاق میں مٹھاس حاصل ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ذکر جہری ہے یا سری۔
جب کوئی بندہ خداکاذکر کرتا اور اسے ہمہ وقت اپنی یادمیں شامل رکھتاہے تو خدابھی اسے اپنی محفلوں میں نہیں فراموش کرتا۔ پھرخدااس کے دنیاوی معاملات کوبہتربناتا، آخرت کی منازل آسان کرتا اور اس کے ہر معاملے کو اپنے دستِ شفقت سے طے کرتا ہے۔ پھر اس کی عنایت،اس کاکرم،اس کافضل،اس کارزق اوراس کی شفقتاس بندۂ مومن کی زندگی کا احاطہ کر لیتی ہے۔
بصورتِ دیگر اگرکوئی خدا کو یاد کرناچھوڑدے توخدابھی اسے بھلا کر چھوڑ دیتا ہے اور اس کے معاملات سے لاتعلق ہوجاتا ہے ۔خداکی اس لاتعلقی کامطلب خداکی بے پناہ رحمت کاانقطاع ہے۔ اور اس انقطاع کانتیجہ رزق میں کمی اورنفسیاتی عوارض ، زمینی آفات اورآسمانی بلاؤں کانزول ہے۔اس سے مراددنیا کی تباہی ہے خواہ بظاہرتمام سازوسامان دنیامیں ہی کیوں نہ جمع ہوگیاہو۔اس کامطلب آخرت کی رسوائی ہے خواہ ساری دنیا کا مال و دولت بھی فدیہ میں دے دیا جائے۔

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s