آن لائن تزکیہء نفس پروگرام ۔ پروفیسر محمد عقیل


تزکیہء نفس کی دین میں اہمیت: دین کا بنیادی مقصد نفس کا تزکیہ یا نفس کو پاک کرنا ہے۔ سورۂ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’ وہی (اللہ) ہے جس نے امیّوں میں ایک رسول بھیجا تاکہ وہ انکے سامنے آیات کی تلاوت کرے، اور انہیں پاک کرے ( یعنی تزکیہ کرے)، اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے۔ (سورۂ جمعہ:۲)۔ اگرچہ اس آیت میں نبی کریم ﷺ کی بعثت کے بظاہر چار مقصد بیان ہوئے ہیں لیکن درحقیقت کتاب و حکمت کی تعلیم دینے اور آیات کی تلاوت کرنے کا مقصد تزکیہء نفس ہی ہے۔ جیسا کہ جب فرعون کے پاس اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو بھیجا تو فرمایا کہ اس پاس جاؤ اور کہو کہ کیا تیرے اندر کوئی رغبت ہے کہ تو تزکیہ حاصل کرے(النازعات:۱۷۔۱۸)۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے کامیابی اور فلاح کا انحصار تزکیہ پر ہی رکھا ہے کہ’ ’ اس نے فلاح پائی جس نے تزکیہ کیا‘‘(سورۂ اعلیٰ: ۱۴)۔ یا ’’ وہ کامیاب ہوا جس نے نفس کو ( آلودگی سے ) پاک کیا اور وہ ناکام ہوا جس نے اسے آلودہ کیا ( سورۂ الشمس:۹۔۱۰)۔
مندرجہ بالا آیات سے یہ بات سامنے آگئی کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت کا بنیادی مقصد انسانی نفس کو آلا ئشوں سے پاک کرنا ہے تاکہ وہ جنت کا شہری بننے کے قابل ہوسکے۔ اگر کسی کے بدن پر گٹر کی کیچڑ لگی ہو تو وہ کسی محفل میں بیٹھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ بالکل اسی طرح ایک ایسی شخصیت (نفس) جو اخلاقی، معاشی یا کسی اور سطح کی گندگی میں لتھڑی ہوئی ہو وہ کیسے خدا کی پاکیزہ جنت کا حصہ بن سکتی ہے۔
تزکیہء نفس پروگرام: تزکیہ ء نفس پروگرام کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے لیکن آج اس کی اشد ضرورت ہے۔ آج کے علما ء لوگوں کو کی دین کی جانب راغب کرنے اور انہیں دینی مسا ئل کی تعلیم بخوبی دے رہے ہیں لیکن ایک عام شخص کو عملی سطح پر پیش آنے والے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے وہ کوئی فورم فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک مثال سے اس بات کو سمجھئے کہ کسی شخص کو ہم ڈرایؤنگ کی اہمیت پر لیکچر دیتے، اسے راغب کرتے اور با لآخر ڈرایؤنگ کرنے پر آمادہ کرلیتے ہیں۔ جب وہ ڈرایؤنگ کا آغاز کردیتا ہے تو ہم اسے اصول و ضوابط سمجھا کر کنارہ کش ہو جاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام ختم ہوا۔ وہ شخص ڈرایؤنگ کے دوران کئی عملی مسائل کا سامنا کرتا ہے جو عام نہیں بلکہ صرف اسکی ذات ہی سے متعلق ہو سکتے ہیں مثلاََ کسی ہارن کی آواز پر اسکا ہاتھ اسٹیرنگ پر سے بہک جاتا ہے وغیرہ۔ لیکن اسکے نفسیاتی اور عملی مسائل کے حل کے لئے کوئی ادارہ نہیں۔
ایک شخص جب دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرلیتا اس پر عمل درآمد کا اردہ کرتا ہے تو وہ بھی ایک نو آموز ڈرایؤر کی طرح کئی عملی اور نفسیاتی سطح کے مسائل سے دوچار ہوتا ہے۔ مثلاََ وہ نماز مستقل مزاجی سے پڑھنے سے قاصر ہے، یا وہ کوشش کے باوجود اپنی نگاہوں کی حفاظت نہیں کر پارہا، یا وہ جھوٹ سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے یا اسے غیبت سے نجات حاصل کرنی ہے وغیرہ۔ حالانکہ وہ ان تمام امور کی تفصیلات جانتا، سمجھتا اور انہیں اصولی طور پر مانتا ہے لیکن عملی میدان میں ان پر قابو نہیں پارہا۔ دوسری طرف جو علما ء اسکے گرد موجود ہیں وہ اسے نماز کی جانب یا تو راغب کر رہے ہیں یا نماز سے متعلق فقہی امور کی وضاحت کررہے ہیں۔لیکن اس کے عملی مسائل کا حل نہیں بتا رہے کیونکہ غالباََ یہ انکا دائرۂ کار نہیں۔
تزکیہ نفس کی اسی ضرورت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جسکا مقصد دین پر عمل کرنے والے مسافر وں کے نفسیاتی اور عملی مسائل میں انکی راہنمائی کرنا اور نفس کو پاک کرنے کے عمل میں انکی مدد کرنا ہے۔

آن لائن تزکیہء نفس پروگرام کے مقاصد: اس پروگرام کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں:
۱۔ ایک عام مسلمان دین کے عملی پہلو سے روشناس کرانا
۲۔ عملی سطح پر پیش آنے والے نفسیاتی مسائل، شیطانی وساوس، مادی آلائش،قوتِ ارادی کی کمی اور دنیاوی دھوکے سے آگاہ کرنا
۳۔ نفس اور شخصیت کی اس طرح تربیت کرنا کہ مشکل حالات میں ہر قسم کے فریب کو نظر انداز کرکے نفس خدا کی رضا کے تابع رہے۔
آن لائن پروگرام کا طریقہء کار: یہ پروگرام مندرجہ ذیل اجزا پر مشتمل ہے:
۱۔ فیس بک پر ایک گروپ Ishraq Dawah-Online Tazkia Nafs Program کے نام سے بنایا گیا ہے، تزکیہ نفس پرگرام میں حصہ لینے والے افراد اس گروپ کی ممبر شپ لے لیں
۲۔ اس گروپ پر تزکیہ نفس کے مختلف موضو عات پر آرٹیکل یا سوالات کے ذریعے بحث کا آغاز کیا جائے گا ۔
۳۔ انفرادی مسائل کے لئے ای میل ایڈریس ishraqdawah@gmail.com پر سوال و جواب کے ذریعے تزکیہ نفس کی تربیت دی جائے گی۔

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s