۔تجسس


ٹائٹل کی آیت: اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں۔اور ٹوہ میں نہ لگو(الحجرات۔۴۹:۱۲)
ٹائٹل کی حدیث: ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ تم بد گمانی سے بچو اس لئے کہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے۔اور کسی کے عیوب کی جستجو نہ کرو اور نہ اس کی ٹوہ میں لگے رہو۔۔(بخاری ، جلد سوم:حدیث ۱۰۰۴)
حدیث: جو مسلمان کسی دوسرے مسلمان کے عیب کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ دنیا اور آخرت میں اسکی پردہ پوشی کرے گا( ترمذی : حدیث ۱۹۹۳)
ٹائٹل کیس: ’’ یار یہ جمیلہ کدھر جارہی ہے؟ اس کا گھر تو دوسری طرف ہے ؟ اچھا یہ تو انعام کے ساتھ ہے ، ضرور کوئی چکر ہے، چلو چل کے دیکھتے ہیں۔ ارے یہ دونوں تو ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ اف اللہ میں تو پہلے ہی کہتی تھی دال میں کچھ کالا ہے ، ارے یہ کیا ، انعام نے تو جمیلہ کو اس کے بھائی سے ملوادیا۔ اچھا، تو انعام جمیلہ کو اسکے بھائی کے حوالے کرنا چاہتا تھا تاکہ وہ اسے گھر لے جاسکے ۔ یہ تو کچھ نہ ہوا ، ساری محنت اکارت گئی‘‘
سوالات
سوال نمبر ۱: اس تجسس کے محرکات کیا تھے؟(۱۔جمیلہ کی مدد کرنا ۲۔جمیلہ کے خلاف اسکینڈل بنانا ۳۔دونوں)
سوال نمبر ۲: کیا اچھے گمان سے ٹوہ لینے کے جذبے کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے؟ اس کیس کی روشنی میں واضح کریں۔(۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر۳: اسلم صاحب کی میزوسیم کے پڑوس میں ہی تھی ،ایک قاصد آیا اور انکے نام ایک بند لفافہ رکھ گیا۔ وسیم کو تجسس ہوا کہ کیا ہے؟ اس نے اسی شش و پنج میں لفافہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ لفافہ کھولا تو معلوم ہوا کہ یہ اسلم صاحب کی میڈیکل رپوٹ تھی جس میں لکھا تھا کہ اسلم صاحب کو کینسر ہے۔ وسیم کو یہ پڑھ کے بہت افسوس ہوا۔ اور اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ یہ بات کسی کو نہیں بتائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اسلم کا لفافہ کھولنے کا اقدام کیا ٹوہ لینے میں آتا ہے؟ اس پر روشنی ڈالیں۔ (۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر۴: سدرہ ایک تقریب میں موبائل سے لڑکیوں کی مووی بناتی پھر رہی تھی تاکہ وہ اپنے بھائی کے لئے لڑکی تلاش کرے۔کیا یہ اقدام ٹوہ لینے میں آئے گا؟ (۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر۵: میاں آج کل بہت دیر سے آرہے ہیں، پوچھو تو کہتے ہیں کہ دفتر میں دیر ہوجاتی ہے، دفتر میں فون کرو تو جواب کے باہر ہیں، موبائل بند، بیگم کا شک بڑھتا جارہا ہے۔ انہیں مشورہ دیں کہ وہ کیا کریں۔(۱۔شوہر سے پوچھ لیں ۲۔جاسوسی کریں ۳۔صبر کریں)
سوال نمبر۶: ٹی وی والوں کا منرل واٹر بنانے والوں کمپنیوں پر ایک خفیہ رپورٹ تیار کی تاکہ انکے کرتوت عوام کے سامنے لائے ۔ کیا یہ ٹوہ لینے کے زمرے میں آتا ہے؟(۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر۷: ایک حاجرہ بی بی نے تالے میں چابی ڈالی اور گھر میں داخل ہوئیں۔ اچانک کھٹ پٹ کی آواز سنائی دی۔ وہ ابھی کسی تربیت گاہ سے لیکچر سن کر آرہی تھیں کہ تجسس جائز نہیں۔ لہٰذا انہوں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہ کی کہ کیا معاملہ ہے۔ انہوں نے اچھا گمان بھی رکھا کہ ہوسکتا ہے کوئی بلی ہوگی۔ دوسرے دن وہ سو کر اٹھیں تو گھر کا صفایا ہو چکا تھا۔کیا حاجرہ بی بی کے طرزِ عمل درست تھا۔(۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر۸: نیوٹن کو سیب گرنے کے بعد تجسس ہوا کہ سیب نیچے کیوں گرا۔ کیا یہ تجسس جائز تھا۔(۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر ۹: برابر گھر سے بچوں کے رونے کی آواز آرہی ہے۔ آپ کو تجسس ہوا کہ معلوم کریں کیا مسئلہ ہے تاکہ مدد کی جاسکے۔ آپ اپنے پڑوسی سے خیریت دریافت کرتے ہیں۔ یہ جائز تجسس ہے ؟(۱۔ہاں ۲۔نہ)
سوال نمبر ۱۰: بیویوں کو اکثر شوہر کی تنخواہ جاننے کا تجسس ہوتا ہے۔ نسیمہ نے بھی اپنے شوہر کی تنخواہ کی رسید چپکے سے پڑھ لی۔ کیا یہ جائز ہے؟(۱۔ہاں ۲۔نہ)
جوابات
سوال نمبر ۱: اس تجسس کے محرکات کیا تھے؟(۲۔جمیلہ کے خلاف اسکینڈل بنانا)
سوال نمبر ۲: کیا اچھے گمان سے ٹوہ لینے کے جذبے کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے؟ اس کیس کی روشنی میں واضح کریں۔(۱۔ہاں)
سوال نمبر۳: اسلم صاحب کی میزوسیم کے پڑوس میں ہی تھی ،ایک قاصد آیا اور انکے نام ایک بند لفافہ رکھ گیا۔ وسیم کو تجسس ہوا کہ کیا ہے؟ اس نے اسی شش و پنج میں لفافہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ لفافہ کھولا تو معلوم ہوا کہ یہ اسلم صاحب کی میڈیکل رپوٹ تھی جس میں لکھا تھا کہ اسلم صاحب کو کینسر ہے۔ وسیم کو یہ پڑھ کے بہت افسوس ہوا۔ اور اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ یہ بات کسی کو نہیں بتائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اسلم کا لفافہ کھولنے کا اقدام کیا ٹوہ لینے میں آتا ہے؟ اس پر روشنی ڈالیں۔ (۱۔ہاں)
سوال نمبر۴: سدرہ ایک تقریب میں موبائل سے لڑکیوں کی مووی بناتی پھر رہی تھی تاکہ وہ اپنے بھائی کے لئے لڑکی تلاش کرے۔کیا یہ اقدام ٹوہ لینے میں آئے گا؟ (۲۔نہ)
سوال نمبر۵: میاں آج کل بہت دیر سے آرہے ہیں، پوچھو تو کہتے ہیں کہ دفتر میں دیر ہوجاتی ہے، دفتر میں فون کرو تو جواب کے باہر ہیں، موبائل بند، بیگم کا شک بڑھتا جارہا ہے۔ انہیں مشورہ دیں کہ وہ کیا کریں۔(۱۔شوہر سے پوچھ لیں )
سوال نمبر۶: ٹی وی والوں کا منرل واٹر بنانے والوں کمپنیوں پر ایک خفیہ رپورٹ تیار کی تاکہ انکے کرتوت عوام کے سامنے لائے ۔ کیا یہ ٹوہ لینے کے زمرے میں آتا ہے؟(۲۔نہ)
سوال نمبر۷: ایک حاجرہ بی بی نے تالے میں چابی ڈالی اور گھر میں داخل ہوئیں۔ اچانک کھٹ پٹ کی آواز سنائی دی۔ وہ ابھی کسی تربیت گاہ سے لیکچر سن کر آرہی تھیں کہ تجسس جائز نہیں۔ لہٰذا انہوں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہ کی کہ کیا معاملہ ہے۔ انہوں نے اچھا گمان بھی رکھا کہ ہوسکتا ہے کوئی بلی ہوگی۔ دوسرے دن وہ سو کر اٹھیں تو گھر کا صفایا ہو چکا تھا۔کیا حاجرہ بی بی کے طرزِ عمل درست تھا۔(۲۔نہ)
سوال نمبر۸: نیوٹن کو سیب گرنے کے بعد تجسس ہوا کہ سیب نیچے کیوں گرا۔ کیا یہ تجسس جائز تھا۔(۱۔ہاں)
سوال نمبر ۹: برابر گھر سے بچوں کے رونے کی آواز آرہی ہے۔ آپ کو تجسس ہوا کہ معلوم کریں کیا مسئلہ ہے تاکہ مدد کی جاسکے۔ آپ اپنے پڑوسی سے خیریت دریافت کرتے ہیں۔ یہ جائز تجسس ہے ؟(۱۔ہاں)
سوال نمبر ۱۰: بیویوں کو اکثر شوہر کی تنخواہ جاننے کا تجسس ہوتا ہے۔ نسیمہ نے بھی اپنے شوہر کی تنخواہ کی رسید چپکے سے پڑھ لی۔ کیا یہ جائز ہے؟(۲۔نہ)اگر آپ کے مارکس ۱۰ سے کم ہیں یا آپ اس موضوع پر مزید تربیت چاہتے ہیں تو تزکیہ نفس کیٹگری میں مضمون ’’ٹوہ لینا‘‘کا مطالعہ کریں۔

 

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s