۔بدگمانی


ٹائٹل کی آیت: اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں۔اور ٹوہ میں نہ لگو(الحجرات۔۴۹:۱۲)

ٹائٹل کی حدیث: ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ تم بد گمانی سے بچو اس لئے کہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے۔اور کسی کے عیوب کی جستجو نہ کرو اور نہ اس کی ٹوہ میں لگے رہو۔۔(بخاری ، جلد سوم:حدیث ۱۰۰۴)
کیا آپ جانتے ہیں کہ بدگمانی کسے کہتے ہیں؟
کیا آپ اس مرض سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
ان سب باتوں کو جاننے کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کے سوالات کے جواب دے کر اپنے مارکس معلوم کریں
مندرجہ ذیل میں درست جواب پر نشان لگائیے۔
کیس اسٹڈی: غزالہ اپنے کمرے سے باہر نکلی تو اچانک ساتھ والے کمرے میں ساس کی سرگوشیوں کی آواز آئی۔ وہ اپنے شوہر سے باتیں کررہی تھیں۔ غزالہ کے کان کھڑے ہوگئے’’ ضرور میرے خلاف باتیں ہورہی ہیں‘‘ ۔اس نے سوچا ۔ وہ دروازے کی اوٹ میں کھڑی ہوگئی اور باتیں سننے لگی۔’’ یہ لڑکی تو پاگل ہوگئی ہے، یہ چاہتی ہے کہ اپنے شوہر کو لے کر الگ ہو جائے‘‘۔ اس کی ساس نے کہا۔ غزالہ کا غصے کے مارے برا حال ہوگیا۔ وہ دوبارہ اپنے کمرے میں داخل ہوئی اور اپنے شوہر پر برس پڑی۔ شوہر نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن غزالہ کسی طور بات سننے کو تیا ر نہ تھی۔چنانچہ شوہر نے بھی اسے کچھ سنادیا اور بات بڑھ گئی۔ اس نے اپنی کپڑوں کی اٹیچی تیار کی اور اپنی ماں کے گھر جاکے بیٹھ گئی۔ شوہر نے اس جھگڑے کا ذکر اپنی ماں سے نہ کیا اور غزالہ کے گھر سے جانے کا کوئی بہانہ کردیا۔ ایک ہفتے کے بعد معاملات میں بہتری آئی اور غزالہ اپنے سسرال واپس آگئی۔ اگلے دن سا س سے باتیں کررہی تھی کہ اچانک ساس نے پوچھا!’’ کیا تمہیں اپنی نند کے لچھن کا علم ہے ؟‘‘غزالہ نے نفی میں جواب دیا۔ ساس بولی۔’’ وہ سسرال سے الگ ہونا چاہتی ہے حالانکہ اسکے شوہر کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ گذارا کر سکے، یہی بات میں نے اس کے ابا کو بھی کہی تھی لیکن ہماری بیٹی ہماری تو سنتی ہی نہیں تم ہی اسے ا سمجھاؤ ‘‘ ۔ غزالہ اپنی ساس کی شکل دیکھتی رہ گئی، وہ بات جو اس نے اپنے متعلق سمجھی، وہ کسی اور کی تھی۔
ا۔ اس کیس میں بدگمانی کا مرتکب کون تھا۔(۱۔غزالہ ۲۔ اسکا شوہر ۳۔ساس ۴۔سسر)
۲۔اس کیس میں بدگمانی کا اصل سبب کیا تھا(۱۔ساس سسر کی باتیں کرنا ۲۔ بات کا ادھورا سننا ۳۔ساس سے نفرت ۴ ۔ ان میں سے کوئی نہیں)
۱۔بدگمانی کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ (۱۔علم کی کمی ۲۔علم کی زیادتی ۳۔محبت ۴۔ ان میں سے کوئی نہیں)
۳۔ سور ہٗ حجرات کی اس آیت میں کس سے منع کیا گیا ہے( ۱۔گمان کرنے سے ۲۔بدگمانی سے ۳۔ کثرت گمان سے ۴۔ان سب سے)
۴۔ نبی کریم ﷺ نور تھے بشر نہیں ۔ یہ سمجھنا کیا ہے (۱۔غلط فہمی ۲۔بدگمانی ۳۔کثرت گمان ۴۔ان میں سے کوئی نہیں)
۵۔ بیوی نے میاں کے مسلسل دفتردیر سے آنے پر سمجھا کہ کوئی چکر ہے ۔اس کا حل کیا ہے (۱۔ شوہر سے پوچھ لینا ۲۔ ٹوہ لینا ۳۔انتقاماََخود بھی چکر چلالینا )
۶۔ جاوید صاحب کو کچھ لوگ منکرین حدیث گردانتے ہیں۔اس کا سبب کیا ہو سکتا ہے (۱۔بدگمانی ۲۔نفرت ۳۔غلط فہمی ۴۔ان میں سے کوئی بھی یا تمام ایک ساتھ)
۷۔ ایک لڑکے کا کسی لڑکی کو مسکراتے دیکھ کر یہ سمجھنا کہ وہ محبت کرتی ہے کیا ہوسکتا ہے(۱۔ گمان ۲۔بے وقوفی ۳۔ خوش فہمی ۴۔تینوں )
۸۔ مشتری کو منحوس سمجھنا کیا ہے؟( ۱۔جائز ۲۔ناجائز)
۹۔جو ہانڈی کو چاٹ لے تو اسکی شادی میں بارش ہوتی ہے ۔ ایسا سمجھنے کی بنیادی وجہ کیا ہے۔( ا۔حماقت ۲۔توہم پرستی)
۱۰۔ جنت اور دوزخ کو ماننا کیسا ہے( ۱۔ گمان ۲۔یقینی علم ۳۔ خوش فہمی)
جوابات
ا۔ اس کیس میں بدگمانی کا مرتکب کون تھا۔(۱۔غزالہ )
۲۔اس کیس میں بدگمانی کا اصل سبب کیا تھا(۲۔ بات کا ادھورا سننا)
۱۔بدگمانی کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ (۱۔علم کی کمی)
۳۔ سور ہٗ حجرات کی اس آیت میں کس سے منع کیا گیا ہے( ۳۔ کثرت گمان سے)
۴۔ نبی کریم ﷺ نور تھے بشر نہیں ۔ یہ سمجھنا کیا ہے (۱۔غلط فہمی)
۵۔ بیوی نے میاں کے مسلسل دفتردیر سے آنے پر سمجھا کہ کوئی چکر ہے ۔اس کا حل کیا ہے (۱۔ شوہر سے پوچھ لینا)
۶۔ جاوید صاحب کو کچھ لوگ منکرین حدیث گردانتے ہیں۔اس کا سبب کیا ہو سکتا ہے (۴۔ان میں سے کوئی بھی یا تمام ایک ساتھ)
۷۔ ایک لڑکے کا کسی لڑکی کو مسکراتے دیکھ کر یہ سمجھنا کہ وہ محبت کرتی ہے کیا ہوسکتا ہے(۴۔تینوں )
۸۔ مشتری کو منحوس سمجھنا کیا ہے؟( ۲۔ناجائز)
۹۔جو ہانڈی کو چاٹ لے تو اسکی شادی میں بارش ہوتی ہے ۔ ایسا سمجھنے کی بنیادی وجہ کیا ہے۔( ۲۔توہم پرستی)
۱۰۔ جنت اور دوزخ کو ماننا کیسا ہے( ۲۔یقینی علم)
اگر آپ کے مارکس ۱۰ سے کم ہیں یا آپ اس موضوع پر مزید تربیت چاہتے ہیں تو تزکیہ نفس کیٹگری میں مضمون ’’بدگمانی‘‘ کا مطالعہ کریں۔

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s