برڈفلو


برڈفلوایک مہلک وائرس ہے جوپرندوں میں پایا جاتا ہے ۔اس وائرس کاشکارپرندہ بیماری ولاغری کے بعد دم توڑ دیتا ہے ۔اس بیمارپرندے کواگرانسان غذاکے طورپراستعمال کرے تو وہ بھی فلو کا شکار ہوجاتا ہے اورمناسب طبی امدادنہ ملنے پرمربھی سکتا ہے ۔

پاکستان میں صوبٔہ سرحدمیں اس وائرس کے شکارکئی مرغیاں ملیں جنہیں بعدمیں ہلاک کر دیا گیا ۔ جس کے بعد پاکستان کے دیگرصوبوں میں بھی لوگوں نے مرغیاں کھاناچھوڑ دیں یاکم کر دیں ۔اس وقت ملک بھر میں کروڑ وں مرغیاں ہونگیں اور برڈفلو کاوائرس اگرہے بھی تواس سے متاثرچندہزارپرندے ہی ہونگے ۔لیکن عوام نے محض شبہ کی بناپرمرغی کا استعمال ترک کر رکھا ہے ۔مگر عجیب بات ہے کہ دنیاوی معاملات میں ہماری عوام اتنی حساس ہے کہ محض شک کی بناپروہ مرغی جیسی روزمرہ کی غذاترک کر دیتی ہے ۔لیکن یہی عوام آخرت کے معاملے میں بالکل دوسرارویہ اختیارکرتی ہے ۔

خدانے انسان کواچھائی اوربرائی کے شعورکے ساتھ دنیامیں بھیجا ہے ۔یہ نیکی اوربدی کاشعورمادی امورکے ساتھ ساتھ اخلاقیات میں بھی کارفرما ہے ۔جس طرح ایک شخص جانتا ہے کہ زہرکھاناہلاکت ہے اسی طرح وہ یہ بھی جانتا ہے کہ رشوت لینا جرم ہے ، جھوٹ بولنا ایک برائی ہے ، استحصال کرنا ایک لعنت ہے ، چوری کرناظلم ہے ۔اس کے باوجودہم میں سے اکثر لوگ ان برائیوں اور ان جیسے دیگر اخلاقی عیوب کا، اپنے اپنے دائرے میں ، ارتکاب کرتے ہیں ۔ایک ٹھیلے والادس روپے کی ڈنڈی مارتا ہے کیونکہ ا سکی اتنی ہی اوقات ہے جبکہ ایک وزیراعظم اربوں کھربوں کی ہیراپھیری سے جائیدادبناتا ہے کیونکہ ا سکی پہنچ زیادہ ہے ۔

برڈفلوسے متاثرمرغی کا استعمال ہلاکت ہے ۔اسی طرح کرپشن کے شکارلوگوں کا انجام بھی ہلاکت ہے ۔فرق صرف اتنا ہے کہ مادی قوانین کانتیجہ اسی دنیامیں ظاہرہوجاتا ہے ۔جبکہ اخلاقی امورکانتیجہ مرنے کے بعدظاہرہو گا۔کتنے بے وقوف ہیں وہ لوگ جومحض شبہ کی بنیادپرمرغی ترک کر دیتے ہیں اور یقین کے باوجودمسلمہ اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔کیاخداکاعذاب برڈفلوکے وائرس سے بھی حقیرہے ؟

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s