تیسرٹاؤن(Taiser Town)

حکومت سندھ نے پرکشش قیمت میں پلاٹ کی ایک اسکیم متعارف کروائی جس کانام تیسرٹاؤن ہے۔تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس(Northern Bypass)کے کنارے واقع ہے۔ مستقبل میں اس علاقے کی ڈیویلپمنٹ کے قوی امکانات ہیں کیونکہ اس کے اردگردانڈسٹریل ایریا بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔اس امکان کوذہن میں رکھتے ہوئے عوام نے اس اسکیم میں غیر معمولی دلچسپی کامظاہرہ کیا۔اوربنکوں میں پے آرڈراوردرخواست جمع کرانے کے لیے لائنیں لگنے لگیں۔

عجیب بات ہے کہ ایک اورتیسرٹاؤن میں پلاٹوں کی بکنگ جاری ہے، لیکن اس کے حصول کے لیے کوئی لائن میں نہیں کھڑاہواہے،کوئی درخواست فارم نہیں بھررہا،کوئی پے آرڈرنہیں بنوارہا۔یہ دوسرا تیسرٹاؤن جنت کاتیسرٹاؤن ہے۔اس کی بھی بکنگ جاری ہے، لیکن کوئی طلبگار نہیں۔

دنیوی تیسرٹاؤن کی درخواست کے ساتھ دوچیزیں منسلک کرناضروری ہے۔قومی شناختی کارڈکی کاپی اورپے آرڈر۔جنتی تیسرٹاؤن کے لیے بھی دوچیزوں کی ضرورت ہے۔مسلم(فرمانبردار)ہونے کاشناختی کارڈاوراعمال صالحہ کاپے آرڈر۔دنیوی تیسرٹاؤن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20اپریل جبکہ اخروی تیسرٹاؤن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ موت سے قبل کی گھڑی ہے۔ دنیوی تیسرٹاؤن مستقبل کی سرمایہ کاری ہے جبکہ اخروی تیسرٹاؤن ابدی مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔ دنیوی تیسرٹاؤن میں پلاٹ کے حصول میں ناکامی عارضی ہے جبکہ اخروی تیسرٹاؤن کے حصول میں ناکامی دائمی ۔

جنت ایک انتہائی خوبصورت مقام ہے ۔کسی بھی اسکیم کی طرح یہاں پلاٹ صرف درخواست دینے والوں کوملے گا۔یہاں پلاٹ پانے والے بلاشبہ خوش نصیب ترین لوگ ہوں گے۔آج خداکی جنت درخواست گزاروں کی منتظرہے،لیکن یہ اتنی حقیر نہیں کہ بنادرخواست کے اسے لوگوں میں تقسیم کردیاجائے۔

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s