قدرت کے سائن بورڈ


ہائی وے(Highway)پرڈرائیونگ خاصامشکل کام ہے۔ڈرائیورکومہارت کے ساتھ ساتھ چاق و چوبندبھی رہناضروری ہے۔طویل ڈرائیونگ سے ذہن یکسانیت کاشکارہوجاتاہے۔جس کی وجہ سے ڈرائیور کے Reflexesسست پڑجاتے ہیں اور کسی غیرمتوقع صورتحال سے نبٹنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران میں یہ یکسانیت نیندکی سی کیفیت ہوتی ہے۔لہٰذاڈرائیورکوجگائے رکھنے کے لیے ہائی وے پرمختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ان تمام اقدامات کامقصدڈرائیورکے ذہن کوجگائے رکھناہے تاکہ وہ خیر و عافیت کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ جائے۔

ہماری زندگی بھی ایک ہائی وے کی مانندہے جس کی منزل موت کے بعدآنے والی حیات ہے۔ جو ڈرائیور محتاط ہے وہ موت کے بعداپنی منزل یعنی جنت میں پہنچ جاتاہے اورغیرمحتاط ڈرائیورجہنم کی کھائیوں میں گرجاتا ہے۔

قدرت نے بھی زندگی کی اس شاہراہ پرکئی انتظامات کررکھے ہیں تاکہ انسان خیروعافیت سے اپنی منزل (جنت) تک پہنچ جائے۔ذہنی آسودگی،مالی خوشحالی،جسمانی آرام اورآسائشوں سے بھری زندگی کی خواہش ہرایک کوہے۔لیکن یہی آسائشیں انسان کوغفلت کی نیندمیں مبتلاکردیتی ہیں۔

دوسری جانب مصائب وآلام انسان کو غفلت سے بیدارکرتے ہیں۔کسی عزیزکی موت،مالی نقصان، بیماری،ملازمت کاختم ہوجانا،زلزلہ،سیلاب اوردیگرآفات شارعِ زندگی پر قدرت کے بنائے ہوئے اشارے ہیں۔ یہ مصیبتیں رکاوٹیں نہیں، بلکہ منزل کی جانب راہنماہیں۔یہ قدرت کے سائن بورڈ(Sign Board) ہیں جوزندگی کی حدرفتار(speed limit)اورسمت کاتعین کرتے ہیں۔یہ سائن بورڈغفلت کے نشے میں چورانسان کوجھنجوڑتے ہیں،یہ طاقت کے زعم میں مبتلاحکمرانوں کوخبردارکرتے ہیں،یہ غرورسے تنی گردن کوجھکاتے ہیں اورانسان کویہ باورکراتے ہیں کہ وہ خدانہیں انسان ہے۔

اب جوڈرائیوران اشاروں پرآنے والے خطرے سے متنبہ ہوکرگاڑی چلائے وہ منزل کے قریب ترہوجاتے ہیں۔اورجوبدمستی میں انہیں نظراندازکرتے ہیں وہ ناکام ڈرائیورہیں۔ناکام ڈرائیوردنیاوآخرت دونوں میں سزاکے مستحق ٹہرتے ہیں۔

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s