اخوت و بھائی چارہ

ٹائٹل کی آیت:بے شک مسلمان تو آپس میں بھائی بھائی ہیں تو اپنے بھائیوں کے درمیان مصالحت کراؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔ (الحجرات ۱۰:۴۹)
آیت: اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور متفرق نہ ہوجاؤ(آل عمران۳: ۱۰۳)۔
کیس اسٹدی: "مزار میں بہت رش ہے ، کھوے سے کھوا چھل رہا ہے۔لوگ جوق درجوق بابا کے مزار پر اپنی منتیں اور مرادیں لے کر آئے ہیں۔ اچانک جیکٹ میں ملبوس ایک شخص دوڑتا ہو ا احاطے میں داخل ہوتا ہے۔ وہ کلمہ پڑھ رہا ہے ۔چشم زدن میں اس نے خود کودھماکے سے اڑالیا۔ ایک قیامت صغریٰ برپا ہوگئی۔ دوسرے دن خبر نشر ہوئی کہ ۵۰ لوگ شہید ہوگئے”۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ بھائی چارہ کسے کہتے ہیں؟
کیا آپ بھائی چارے پر اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کرتے ہیں؟
ان سب باتوں کے لئے درج ذیل مشق کو حل کریں۔

سوالات

۱۔ بھائی چارہ پیدا کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟(۱۔حکومت کی ۲ ۔فرد کی ۳۔ان میں سے کسی کی نہیں)
۲۔کراچی میں پٹھان اور مہاجروں میں جو ظاہری اختلافات ہیں انکی بنیادی وجہ کیا ہے۔(۱۔نسلی فخر ۲۔معاشی مفادات کا ٹکراؤ ۳ ۔ دونوں)
۳۔ کالا باغ ڈیم نہ بننے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟(۱۔صوبوں میں بداعتمادی ۲۔منصوبے کی لاگت ۳۔منصوبہ فائدہ مند نہیں)
۴۔مشرقی پاکستان کی علحیدگی کا بنیادی سبب کیا تھا۔(۱۔بدگمانی ۲۔مغربی پاکستان کے لوگوں کانسلی تفاخر ۳۔دونوں)
۵۔ پاکستان میں قتل و غارت گری کیوں ہوتی ہے(۱۔مادی مفادات میں اختلاف کی بنا پر ۲۔بدگمانی کی بنا پر ۳۔ دونوں)
۶۔ اس میں سے کونسا عمل اسلام میں جائز ہے(۱۔غیبت کرنا ۲۔گمان کرنا ۳۔اہم خبر کی بلا تحقیق اشاعت)
۷۔مذہبی فرقہ واریت کی کیا وجوہات ہیں؟(۱۔دوسرے مکاتب فکر کو گمراہ سمجھنا ۲۔دلیل پر روایت کو ترجیح دینا ۳۔دونوں)
۸۔سیاسی بیان بازیوں میں کس گناہ کا احتما ل زیادہ ہے۔(۱۔خبر کی بلاتحقیق اشاعت ۲۔عیب جوئی ۳۔غیبت)
۹۔اگر کچھ لوگ فحش باتیں کررہے ہوں تو انہیں منع کرنے کا مناسب طریقہ کیا ہے۔(۱۔ اسی وقت ٹوک کر کھری کھری سنائی جائیں ۲۔علحیدگی میں سمجھایا جائے ۳۔کچھ نہ کیا جائے)
۱۰۔ ایک ڈاکٹر کی بیٹی کو کچھ لوگوں نے اغوا کرکے قتل کردیا۔ ایک دن ایک اغوا کنندہ بے ہوشی کی حالت میں ڈاکٹر کے سامنے آپریشن کے لئے لایا گیا۔ ڈاکٹر کو کس جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے(۱۔رحم ۲۔کینہ پروری)

۱۔کیا آپ کے خیال میں پاکستان میں لوگوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا پائی جاتی ہے؟
۲۔ وہ کون سے عوامل ہیں جو بھائی چارے کو مضبوط کرتے یا اسے تباہ کرتے ہیں؟
۳۔ کیا آپ اس ضمن میں اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں؟
اگر ان میں سے کسی سوال کا جواب ہاں ہے یا آپ بھائی چارے پر اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو تزکیہ نفس کیٹگری میں موجود مضمون "فسادات کا علاج "کا مطالعہ کریں۔

Advertisements

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s