مردوں کے لیے حوریں اور خواتین کے لیے؟ از مبشر نذیر


سوال:
مبشر بھائی
جنت میں مردوں کو تو حوریں ملی گی، عورتوں کو جنت میں کیا ملے گا؟ کیا ان کو بھی ایک سے زیادہ مردوں کا ساتھ ملے گا؟ جیسے مردوں کو ایک زیادہ حوریں ملیں گی۔
جواب:اس مسئلے کو جہاں تک میں سمجھا ہوں، وہ یہ ہے کہ قرآن مجید نے اپنی دعوت میں اہل عرب کے ذوق کا خاص خیال رکھا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ قرآن کا مقصد عربوں کو اس بات کے لیے تیار کرنا تھا کہ وہ اللہ کے دین کو مانیں، سمجھیں اور پھر اس کا پیغام بقیہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ یہی وجہ ہے کہ عربی زبان، کلچر، محاورہ، ادب وغیرہ کی ہر چیز عربوں کے ذوق کے مطابق قرآن میں بیان ہوئی ہے۔ اس مسئلے پر آپ تفصیل سے "قرآنی عربی پروگرام” کے لیول ۵ میں گفتگو دیکھ سکتے ہیں۔قرآن مجید میں ایمان و اخلاق اور شریعت کی دعوت تو سب انسانوں کے لیے ہے، لیکن اس کے علاوہ اس میں جو ادبی (Literary) نوعیت کے مضامین ہیں، ان کا تعلق خاص عربوں کے ذوق سے ہے کیونکہ اللہ تعالی انہیں بقیہ دنیا پر اتمام حجت کے لیے تیار کر رہا ہے۔ چونکہ عرب قرآن کے اولین مخاطب تھے، اس وجہ سے ادبی اسالیب میں ان کے ذوق کی خاص رعایت رکھی گئی ہے۔

مرد کے لیے حوروں کا ذکر بھی میرے خیال میں بنیادی طور پر عربوں کے لیے اپیل ہے۔ عرب خواتین میں سوکنوں کے لیے ویسا حسد نہیں پایا جاتا ہے، اس وجہ سے جنت کی نعمتوں کے ضمن میں حوروں کا بیان اس طریقے سے کیا گیا ہے۔

رہا یہ سوال کہ خواتین کے لیے کیا ہو گا؟ یہ بات قرآن مجید نے واضح کر دی ہے کہ جنت میں انہیں ایک بہت اعلی اسٹیٹس ملے گا۔ حوریں بیچاریاں تو محض خدمت کے لیے وہاں ہوں گی جبکہ خواتین اپنے عمل کی بنیاد پر ٹھیک میرٹ کی بنیاد پر جنت کی حقدار بنیں گی۔ وہ جنت کی مالک ہوں گی نہ کہ اپنے شوہر کی خدمت گزار اور وہاں انہیں مردوں کے تحت رہنا نہیں پڑے گا۔ رہا یہ سوال کہ انہیں ایک سے زائد مرد جنسی تعلق کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں، اس بارے میں قرآن و حدیث خاموش ہیں البتہ اتنا ضرور بیان کیا جاتا ہے کہ ہر جنتی مرد و عورت کو پاکیزہ جوڑے دستیاب ہوں گے اور وہاں کے تمام معاملات پاکیزگی پر مبنی ہوں گے۔ وہاں کوئی لغو بات نہ ہو گی۔ اس سے ہم معاملے کی نوعیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
اس سے زیادہ اس مسئلے میں پڑنا اور ان باتوں کا کھوج لگانا جنہیں اللہ تعالی نے بیان نہیں فرمایا، انسان کو گمراہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ خواتین کے اطمینان کے لیے میرے خیال میں اتنا ہی کافی ہے جتنا قرآن و حدیث میں بیان ہو گیا ہے۔
والسلام
مبشر
http://www.mubashirnazir.org

Advertisements

12 responses to this post.

  1. U have replied according 2 what u understood. I don’t want 2 argue nor I want 2 further proceed concerning as 2 what will the females get whereas men will get beautiful girls. Besides it is not so a important topic concerned with emaan. May Allah Almighty bless u.

    جواب دیجیے

  2. Peace.
    Nothing personal just like to share my view to say that no need to explore this matter or any other matter sorry to say i am not agreed, god want us to know him n his will, he is faithful n honest god mothing hidden. He made for all of us not only for arab. If that is only for arab then i would say its arabic god n religion. There are areas where people are scared to exploreits matter of faith if u trust its going to truth then no need to stop digging
    God bless

    جواب دیجیے

    • Dear Brother Tariq
      Assalamualakum
      Thanx for ur comments. In fact , the first audience of the Quran are Arabs and the Quran considered the cultural aspects of the Arabs . However, it does not mean that the Quran is revealed for the Arabs only, it is for the entire mankind but we have to generalize the teaching of the Quran. For instance, the Quran is revealed in Arabic and we have to understand Quran in Arabic first and then we translate it. Same is the case of those Ayats which are revealed in the context of the Arabic Culture.

      جواب دیجیے

      • Well said sir but i m not 100% agreed with you because God should know that his mankind is not only arab or not all understand arabian language even i gave you examples moses ibrahim n esa language was not arabic it showed for God language is not issue neither culture and please don scare faith if we go deep we may lost never in derp truth will shine more and you understand God will better donot promot talban mentality God is hungry for those who want to know Him, God sent messenger books just He want us to know him as deep as can no limit. Its never be harm full trust me, try your faith if you believe you have faith it will never lost

        جواب دیجیے

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s