میری دوسر ی زندگی


میری پہلی زندگی بھی اللہ کی عطا کردہ تھی اور یہ دوسری زندگی بھی اسی کی دین ہے۔ یہ اسی کا کرم ہے کہ پندرہ دن کی غیر یقینی کیفیت کے بعد صحت دی اور ایک نئی زندگی عطا فرمائی ۔ گذشتہ پندرہ دن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں گزرے ۔پلیٹ لیٹس کی تعداد نو ہزار تک گر گئی۔ اصل مسئلہ یہ تھا کہ اس کمی کا سبب معلوم نہیں ہورہا تھا ۔ نہ ڈنگی تھا اور نہ ہی کوئی اور ایسی وجہ جو خون کے ٹیسٹ میں معلوم ہوسکے۔ چنانچہ نہ چاہتے ہوئے بھی پلیٹ لیٹس چڑھائے گئے اوربون میرو کروایا ۔ بالآخر ایک ایسی خون کی بیماری کا علم ہوا جس کی بنا پر جسم کا نظام خود ہی اپنے پلیٹ لیٹس کھانا شروع کردیتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ بیماری جس کا نام آئی ٹی پی ہے قابل علاج ہے۔
اس زندگی و موت کی کشکمش کی تفصیلی داستان تو میں شاید میں مستقبل قریب میں ایک تذکیری افسانے کی صورت میں لکھوں ۔ فی الحال اس تحریر کے ذریعے میں اپنے دوست ، احباب، چاہنے والے اور قارئین کو اپنی خیریت سے مطلع کرنا چاہتا ہوں۔میں ان تمام احباب کا شکر گذار ہوں جنہوں نے براہ راست یا بالواسطہ میری خیریت دریافت کی اور اللہ سے میری صحت یابی کی التجا کی۔
حقیقی شکر اور تعریف کا سزاوار اللہ ہے جو اپنی ناہنجار مخلوق کے ساتھ بھی انتہائی مہربانی، شفقت، رحم، نرم دلی ، سخاوت اور بخشش کا اظہار کرتا ہے۔ وہ اپنے بندوں پر محبت اور شفقت نچھاور کرتا ،ان کی التجاؤں کو سنتا، انکی غلطیوں پر تحمل سے پیش آتا، انکی خطاؤں سے درگذر کرتا ، نیکو کاروں کی قدر دانی کرتا اور اپنی حکمت کے تحت انہیں بے تحاشا نوازتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک بندہ جب مشکل میں گرفتا ر ہوتا تو وہ اسکے لئے سلامتی بن جاتا، اسے اپنی پناہ میں لے لیتا، اسکی مشکلات کے سامنے چٹان بن جاتا، آگے بڑھ کر اسکی مدد کرتا اور گھٹاگھوپ اندھیروں میں ہدایت کا نور بن جاتا ہے۔ یہی لطف و کرم اللہ کا پہلا تعارف ہے جو انسان کو اس کے سامنے جھکاتا، اسکا احسان مند بناتا اور اسے شکر پر مجبور کرتا ہے۔
الحمد اللہ رب العالمین
از پروفیسر محمد عقیل

Advertisements

16 responses to this post.

  1. This kind of feelings everyone individual goes through when somebody is sick 4 such a long time without the doctors knowing what is the cause of the platlets falling n in the end doctors found through bone marrow. May Allah guide all of us to the straight path n learn 2 thank Allah always in blessing us n observing patience during hardship.

    جواب دیجیے

  2. Posted by احمر on 07/10/2011 at 11:59 صبح

    الحمد اللہ – اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عنایت فرماے –
    بہت مناسب ہوگا اگر آپ اس بیماری کے بارے میں اپنے قاریین کو تفصیل سے آگاہ فرمایں کہ خدانخواستہ کوی اس بیماری میں مبیتلا ہو گیا تو عام ڈاکٹر حضرات ڈینگی کا علاج ہی کرتے رہیں گے-

    جواب دیجیے

    • السلام علیکم
      دعائیہ کلمات کا شکریہ
      اس بیماری کی تفصیلات اس لنک پردیکھی جاسکتی ہیں۔
      http://en.wikipedia.org/wiki/Idiopathic_thrombocytopenic_purpura
      وہیسے اللہ کے کرم سے ڈاکٹروں نے مجھے اس بیماری سے بھی مبرا قرار دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی وائرس تھا جو اپنا سائکل پورا کرکے چلا گیا۔ اور مجھے کوئی دوائی نہیں کھانی کیونکہ میرے پلیٹ لیٹس خود بخود بڑھنے لگے ہیں الحمدللہ

      جواب دیجیے

  3. Posted by Atif Salman on 06/10/2011 at 9:54 صبح

    May Almighty Allah Subhana Wa Taala give you health so that you work for guidance of people. Aamin

    جواب دیجیے

  4. Posted by syaserjapani on 06/10/2011 at 4:34 صبح

    اللہ تعالی آپ کو صحت عطا فرمائے۔۔آمین

    جواب دیجیے

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s