آج کا موقع اورخدا کا پڑ وس


انسان اس دنیا کی خوش نصیب ترین مخلوق ہے ۔ ۔ ۔ اس خدا وند ذولجلال جیسے اعلیٰ ترین ہستی نے اپنی مخاطبت کا شرف بخشا۔ انسان کائنات کی بدنصیب ترین مخلوق ہے ۔ ۔ ۔ اس نے رب کائنات کی پیغام کو نظر انداز کر کے جینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
خدا کاپیغام کیا ہے ؟ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیا کی تعلیمات کا خلاصہ کیا ہے ؟ الہامی صحائف اور کتابوں کا خلاصہ کیا ہے ؟ بس یہی کہ جس ہستی کی رحمت لامحدود اور قدرت بے انتہا ہے ، اس کے حکم کے آگے سرجھکادو، قبل اس کے کہ تمھارا اس کا سامنا ہوجائے ۔ ۔ ۔ اور اس کا بدلہ۔ ۔ ۔ نہ ختم ہونے والی بادشاہی، نہ منقطع ہونے والے نعمتیں ، نہ فنا ہونے والی زندگی ، نہ ڈھلنے والی جوانی ، نہ مٹنے والاکیف، نہ کم ہونے والی لذت، نہ مدھم پڑ نے وا لی مستی و سرور۔ ۔ ۔ اور سب سے بڑ ھ کر رب کاپڑ وس اور اس کی رضاکی وہ پوشاک جو قلبی آسودگی کی آخری انتہا ہے ۔
اس کا مطالبہ کتنا فطری ہے ۔ ۔ ۔ اپنے خالق ، اپنے مالک، اپنے محسن سے اپنے دل و جان سے محبت کرو۔اس کی یاد کو زندگی بنالو۔ اس کی شکر گزاری کو عادت بنالو۔ اس کے بندوں کے ساتھ خدمت اور محبت کا تعلق قائم کرو۔ ان پر احسان کرو۔ان سے عدل کرو۔ ان پر خرچ کرو۔ یہ سب نہیں کرسکتے تو کم ا ز کم اپنے شر ہی سے انہیں بچالو۔
انسا ن کو بہرحال خدا کے سامنے جھکنا ہے ۔ مگر اسے دیکھ کر اس کے سامنا جھکنا بڑ ی بدنصیبی کا جھکنا ہو گا۔مگر آج بن دیکھے اس کے سامنے جھکنا ، بڑ ی خوش نصیبی کی بات ہے ۔ آج جب زندگی کے بیشتر ایام گزچکے ہیں ، موقع ہے کہ خدا کی بندگی اور اس کے بندوں کی خدمت سے اسے راضی کر لیا جائے اور اس کے پڑ وس میں جگہ پالی جائے ۔ اس آج کو استعمال کر لو۔ قبل اس کے کہ یہ آج کبھی نہ واپس آنے والی کل میں بدل جائے ۔
(By ریحان احمد یوسفی)

Advertisements

One response to this post.

  1. May Allah Almighty bless u 4 this brief n complete message u have given concerning obeying the orders of the Allah Almighty in this world 4 a never ending life hereafter in the form of heaven.

    جواب

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s