حسد-ورکشاپ


کیس اسٹڈی:
رابعہ ، عقیلہ اور حسینہ تین بہنیں تھیں۔ان میں حسینہ سب سے خوبصورت تھی۔ رابعہ اور عقیلہ اپنی واجبی شکل و صورت کی بنا پر حسینہ کے حسن کا زیادہ اثر لیتی تھیں۔لیکن عقیلہ واجبی صورت ہونے کے باوجود انتہائی ذہین اور معاملہ فہم تھی۔ وہ اکثر تعلیم کے میدان میں پوزیشن لے کر آتی تھی۔ سب سے بڑی بہن رابعہ ان دونوں خصوصیات سے تو محروم تھی لیکن وہ خدا پرستی اور دین داری جیسی صفات سے مزین تھی۔ اسے اپنی ان کمیوں کا احساس تو ستاتا اور کبھی کبھی د ل وحشت زدہ بھی ہوجاتالیکن وہ اس احساس کو دباکر صبر کی کوشش کرتی۔دوسری جانب حسینہ اپنی بہن عقیلہ سے کی ذہانت سے متاثر تھی اور چاہتی تھی کہ وہ بھی اس کی طرح ذہین ہوجائے۔ اس کے لئے وہ بادام کھاتی اور حافظے کو بہتر بنانے کی ترکیب اختیار کرتی۔ جبکہ عقیلہ حسینہ کے حسن سے متاثر تھی۔ وہ نہ صرف خود حسین ہونا چاہتی بلکہ یہ بھی خواہش رکھتی تھی کہ حسینہ اپنے حسن سے محروم ہوجائے۔ اس کے لئے وہ حسینہ کے بیوٹی باکس کی چیزیں غائب کردیتی تو کبھی اس پر جملے کس کے اسے نیچا دکھانے کی کوشش کرتی۔
سوالات
اوپر تحریر کئے گئے کیس کو دوبارہ پڑھیں اور ان سوالات کے جواب دیں۔
۱۔ کیا رابعہ کا اپنی بہنوں کی خوبیوں پر احساس کمتری محسوس ہونا حسد ہے؟۔
۲۔ حسینہ کا اپنی بہن عقیلہ کی ذہانت سے متاثر ہونا اور اس جیسا بننے کی کوشش کرنا کیا حسد ہے؟۔
۳۔ کونسی بہن حسد میں مبتلا تھی اور کیوں؟
ان سوالات کے علاوہ درج ذیل سوالوں کے جواب بھی دیجئے اور معلوم کریں کہ آپ کس حد تک حسد کے بارے میں جان چکے ہیں۔
۴۔اکثر لوگوں کا امریکہ کی تباہی کی دعا کرنا کیا حسد ہے؟
۵۔ کسی کے عالیشان مکان کو حسرت دیکھنا اور دل میں گھٹن محسوس کرنا کیا حسد ہے؟
۶۔ اکمل نے جب یہ سنا کہ اس کا دوست امتحان میں فیل ہوگیا ہے۔ وہ یہ سن کر دل ہی میں خوش ہوا۔کیا اس کا یہ خوش ہونا حسد ہے؟
۷۔قرآن کے مطابق تاریخ کا پہلا حسد کس نے کیا؟(شیطان نے یا قابیل نے)
۸۔امیروں کو دیکھ کر کچھ غریب حسد کرتے ہیں اس کا بنیادی سبب کیا ہے؟
۹۔ حسد کرنے کی پانچ شکلیں بیان کریں۔
۱۰۔ حسد کرنے کے پانچ نقصانات بیان کریں۔
جوابات
سوال ۱۔ کیا رابعہ کا اپنی بہنوں کی خوبیوں پر احساس کمتری محسوس ہونا حسد ہے؟۔
جواب: نہیں ۔ کیونکہ اس کی کوئی ایسی تمنا نہیں کہ یہ نعمتیں اس کی بہنوں سے چھن جائیں۔
۲۔ حسینہ کا اپنی بہن عقیلہ کی ذہانت سے متاثر ہونا اور اس جیسا بننے کی کوشش کرنا کیا حسد ہے؟۔
جواب: نہیں بلکہ یہ رشک ہے۔ اور چونکہ یہ جائز حدود میں ہے اس لئے ممنوع نہیں۔
۳۔ کونسی بہن حسد میں مبتلا تھی اور کیوں؟
جواب:صرف عقیلہ حسد میں مبتلا تھی کیوں کہ وہ حسینہ سے اس کے حسن کے چھن جانے کی خواہش مند تھی۔
۴۔اکثر لوگوں کا امریکہ کی تباہی کی دعا کرنا کیا حسد ہے؟
جواب۔ اگر یہ دعا محض اس لئے ہے کہ یہ نعمتیں ان سے چھن جائیں اور اس کا تعلق کسی دینی وجہ سے نہیں ہے تو یہ حسد ہے۔
۵۔ کسی کے عالیشان مکان کو حسرت دیکھنا اور دل میں گھٹن محسوس کرنا کیا حسد ہے؟
جواب۔ نہیں ۔ لیکن یہ حسد کی جانب لے جاسکتی ہے۔
۶۔ اکمل نے جب یہ سنا کہ اس کا دوست امتحان میں فیل ہوگیا ہے۔ وہ یہ سن کر دل ہی میں خوش ہوا۔کیا اس کا یہ خوش ہونا حسد ہے؟
جواب۔ اگر وہ ابتدا ہی سے اس کے فیل ہونے کی تمنا کرتا تھا تو حسد ہے ۔
۷۔قرآن کے مطابق تاریخ کا پہلا حسد کس نے کیا؟(شیطان نے یا قابیل نے)
جواب۔ پہلا حسد شیطان نے کیا جس نے خدا کوچیلنج کیا کہ وہ انسان کو جنت کے استحقاق سے محروم کردے گا۔
۸۔امیروں کو دیکھ کر کچھ غریب حسد کرتے ہیں اس کا بنیادی سبب کیا ہے؟
جواب ۔آزمائش کے فلسفے سے لاعلمی
۹۔ حسد کرنے کی پانچ شکلیں بیان کریں۔
جواب۔۱۔کسی کے اچھے کپڑوں یا زیورات سے حسد ۔
۲۔ کسی کی اچھی شکل و صورت ، شخصیت یا ظاہری اوصاف سے حسد
۳۔ کسی کے کاروبار، تعلیم یا ملازمت میں ترقی سے حسد
۴۔ کسی کی اولا د بالخصوص اولادِ نرینہ سے حسد یا اولاد کی ترقی پر جلن
۵۔کسی کے مکان، جائداد، کار اور دیگر سا مانِ تعیش سے جلنا اور کڑھنا
۶۔کسی کی شہرت ،عزت، قابلیت یا عہدے سے حسد
۷۔کسی کے تقویٰ اور عبا دت گذاری سے حسد کہ یہ سب کچھ اس سے چھن جائے
۸۔کسی کی صحت اور تندرستی سے حسد
۹۔ اجتماعی معاملات میں ترقی یافتہ قوموں اور ممالک سے جلنا اور ان کی تباہی کی امید کرنا

سوال نمبر ۱۰۔ حسد کرنے کے چند نقصانات بیان کریں۔
جواب۔ ۱۔ آخرت میں اللہ کے سامنے جواب دہی
۲۔ مثبت عمل سے محرومی
۳۔ نفسیاتی بیماری
۴۔جرائم کی بنیاد
اگر آپ کے درست جوابات ۹ سے کم ہیں یا آپ حسد پر مزید تفصیلی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو "حسد-ایک تفصیلی مطالعہ "نامی مضمون کا مطالعہ کریں۔ جو اس لنک پر دستیاب ہے
http://wp.me/pX8P5-jq

ہوم اسائنمنٹ۱۔
کیا آپ حسد کی اوپر بیان کی گئی تعریف کے مطابق حسد میں مبتلا ہیں؟
۲۔ اگر ہاں توآپ ان لوگوں کے نام لکھیں جن سے آپ کو حسد محسوس ہوتا ہے
۳۔ ان چیزوں یا صورتوں کو تحریر کریں جن کی بنا پر حسد ہوتا ہے جیسے کپڑے، مکان، تعلیم صحت وغیرہ۔
۴۔ حسد کو ختم کرنے کے لئے آپ اقدام تحریر کریں اور یہ بتائیں کہ کتنی مدت میں آپ حسد سے نجات حاصل کرلیں گے۔
۵۔ آئندہ حسد سے بچنے کے لئے تدابیر بیان کریں۔

Advertisements

2 responses to this post.

  1. JazakAllah ! the article comprehensively explains Hasad (Jealousy). May Allah save us from Hasad and Hasideen. Aamin
    Wassalam
    Atif Salman

    جواب دیں

  2. Posted by saadia on 21/11/2011 at 1:59 شام

    very nice and informative

    جواب دیں

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s