کچھ لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟


سوال: جب اللہ تعالیٰ کے وجود کے دلائل اتنے واضح ہیں تو بہت سے لوگ خدا کا انکار کیوں کرتے ہیں؟ کیا ان کے پاس اس کے کچھ دلائل موجود ہیں۔
جواب: اللہ تعالیٰ کے وجود سے انکار عقلی دلائل کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا۔ اگر ہم ملحدین کے لٹریچر کا جائزہ لیں تو اس میں دو چیزیں ملیں گی۔ یا تو وہ خدا کے وجود پر پیش کئے گئے دلائل کو اپنے تئیں رد کرکی کوشش میں مصروف ہوں گے یا پھر ڈارون کے نظریے جیسے بودے دلائل پیش کرتے نظر آئیں گے۔ (ڈارون کے نظریے کے رد میں تفصیلی بحث دیکھیے، http://www.harunyahya.com )
اصل میں خدا کو مان لینے کے نتیجے میں انسان پر کچھ اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ خدا کو مان لینا محض ایک فلسفیانہ اقرار نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں لا محالہ ایک معقول شخص کو اس کے رسولوں اور اس کی جزا و سزا کو ماننا پڑتا ہے۔اگر یہ سب مان لیا جائے تو پھر زندگی کو خدا کے بنائے ہوئے اصولوں کی پابندی میں گزارنا پڑتا ہے جو بے لگام آزادی کے علمبردار کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
جو لوگ خدا کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسا کسی معقول دلیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض اپنے جذبات کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اس کا تجربہ آپ ملحدین کی تصنیفات کو پڑھ کر یا ان سے اس موضوع پر گفتگو کرکے کر سکتے ہیں۔

محمد مبشر نذیر

Advertisements

8 responses to this post.

  1. Posted by كاشف جعفرى on 09/12/2011 at 12:37 شام

    جناب اگر آپ ايسي ممالك كو ديكهيي جن مين چين اور روس سرفهرست هين تو وهان لوگ كئ إسلامي ممالك اور مسلمانون سي ذياده اصول پسند اور قوانين كه اوپر عمل پيرا هين

    جواب دیں

  2. آپ "خدا” کی بات کر رہے ہیں یا "آللہ” کی۔ خدا تو ہر کسی کا کوئی نہ کوئی ہے ۔ خدا کو ماننے والے بھی ایسے ایسے دیکھے ہیں کہ خدا کی پناہ. یعنی خدا کی عبادت میں اتنے گم ہیں کہ اس بات کی بھی پرواہ نہیں کہ دروازے پر کوئی سوالی کھڑا ہے یا پڑوس میں کوئی دوا نہ ملنے کے سبب مر گیا۔ سو اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی خدا کو مانتا ہے کہ نہیں۔ کوئی انسان کو انسان مانتا ہے کہ نہیں یہ اہم ہے۔

    وہ غالب نے کیا خوب کہا تھا کہ

    کچھ نہ تھا تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
    ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

    جواب دیں

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s