قبر کا فقیر


پچھلے دنوں مجھے یکے بعد دیگرے دو جنازوں میں شریک ہونے کا اتفاق ہوا۔ پہلا جنازہ ایک بہت صاحب حیثیت شخص کا تھا۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی میں مادی اعتبار سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمائی تھیں ۔ وہ اپنے پیچھے بہت بڑ ا کاروبار اور وسیع وعریض گھر چھوڑ گئے تھے ۔ انہوں نے ایک بھرپور زندگی گزاری، بچوں کی خوشیاں دیکھیں اور اپنی طبعی عمر پوری کر کے اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔جبکہ دوسرا جنازہ ایک ایسے صاحب کا تھا جن کے پاس ملازمت تھی نہ اپنا گھر۔ ڈاکٹروں نے ان کے ایک معمولی مرض کی غلط تشخیص کی۔آپریشن ہوا۔ان کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا اور وہ اپنی طبعی عمر سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔

یہ محض میرے جاننے والے دو افراد نہیں ، بلکہ دو کردار ہیں جو آزمائش کی اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو تفویض کیے ہیں ۔غربت اور امارت، پانا اور کھونا، خوشی اور غمی ، آزمائش کی اس دنیا میں امتحان کے پرچے ہیں ۔اس آزمائش میں انسان کی کامیابی اور ناکامی کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس نے اچھے برے حالات پیش آنے پر کیا رویہ اختیار کیا۔ اس نے اللہ اور بندوں کے حقوق کس حد تک پورے کیے ۔اس نے حق ، انصاف اور احسان کا رویہ اختیار کیا یا ظلم ، جہالت اور تعصب کا۔

اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی شخص کی کامیابی اور ناکامی کا انحصار اس پر نہیں کہ دنیا میں اس نے کیا کمایا۔ اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ خود کرتے ہیں ۔ وہ انسان کی مادی دنیا ، اس کے جسم کی طرح، خود تخلیق کرتے ہیں ۔ وہی طے کرتے ہیں کہ دنیا میں اسے کس قسم کے حالات سے گزرنا ہے ۔البتہ ایمان واخلاق کی دنیا انسان کو خود تشکیل دینا ہوتی ہے ۔یہی وہ روحانی دنیا ہے جو کل قیامت کے دن ابد تک باقی رہنے والی ایک مادی دنیا میں بدل جائے گی۔
انسان جب اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو پیدائش کے وقت کی طرح، ایک دفعہ پھر غربت و امارت کے سارے فرق مٹ جاتے ہیں ۔ہرانسان کے پاس پہننے کو صرف کفن کا اور رہنے کو محض قبر کا گڑ ھارہ جاتا ہے ۔ قبر کا یہ گڑ ھا پکار پکار کر ہر انسان کو بتاتا ہے کہ مادی دنیا میں خالی ہاتھ آنے والا انسان ، خالی ہاتھ ہی دنیا سے رخصت ہوتا ہے ۔ہاں جو چیز ساتھ جاتی ہے وہ حسنِ عمل کا سرمایہ ہے ۔جس کے پاس یہ سرمایہ ہے وہ قبر میں بھی امیر ہے ۔ جس کے پاس یہ نہیں وہ قبر میں فقیر ہے۔اورقبر کا فقیر دنیا کا سب سے بدنصیب فقیر ہوتا ہے
(By ریحان احمد یوسفی)

Advertisements

3 responses to this post.

  1. Good
    Acha likha he
    aap apna cell no send karain

    ALI RAZA SHAH
    MIRPURKHAS SINDH PAKISTAN
    0300-3314401

    جواب دیجیے

  2. May Allah bless you Rehan Bhai. May Allah guide us all Muslims n teach us the reality of this life so that we may prepare for the Day of Judgement, which is the real beginning n never ending life.

    جواب دیجیے

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s