ہیجڑوں کے ساتھ ہمارا رویہ


سوال: اللہ تعالی نے ہر جاندار کا جوڑا بنایا ہے، پھر ہیجڑے کیا ہوتے ہیں؟

جواب: ہر قانون میں ہمیشہ استثنا ہوتا ہے۔ ہر جاندار کا جوڑا ہے، ایک عمومی اصول ہے اور ہیجڑے اس اصول میں ایک استثنا ہیں۔ یہ بھی اللہ تعالی کی مخلوق ہیں اور ہمارے جیسے انسان ہی ہوتے ہیں۔ تقریباً تمام ہیجڑے یا تو اصلاً مرد ہوتے ہیں یا عورت بس کچھ ہارمونز کی کمی کی وجہ سے ان کے جنسی اعضا نامکمل رہ جاتے ہیں۔ "خنثی مشکل” ایک فرضی مخلوق ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مرد اور عورت کے عین درمیان میں ہوتا ہے۔ حقیقی زندگی میں ہیجڑے بھی مرد یا عورت ہوتے ہیں ۔ دنیا کے اکثر ممالک میں یہ نارمل زندگی گزارتے ہیں۔ صرف ہمارے ہاں ہندوستان یا پاکستان میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جس کی بدولت یہ معاشرے سے کٹ جاتے ہیں اور بسا اوقات گناہ کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ہمیں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کو سمجھانا چاہیے کہ اگر ان کے ہاں کوئی بچہ ایسا پیدا ہو جائے تو اسے نارمل انداز میں ٹریٹ کریں اور اسے وہی پیار دیں جو کہ کسی بھی عام بچے کو ملتا ہے۔ اس کی دل شکنی نہ کریں اور اس کا مذاق نہ اڑائیں۔ اگر وہ ایسا کریں گے اور ان کے اس جرم کی بدولت ایک ہیجڑہ، گناہ کی زندگی بسر کرے گا تو اس کا گناہ ان لوگوں پر بھی ہو گا جنہوں نے اس کی دل شکنی کر کے اور اس کا مذاق اڑا کر اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا تھا۔ پھر ہم اللہ تعالی کے سامنے کیا جواب دیں گے؟

Advertisements

9 responses to this post.

  1. درست فرما رہے ہیں آٌپ ۔ ۔ ۔

    جواب دیجیے

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s