زکوٰۃ اورنذر


ہمارے ہاں زکوٰۃ کو ایک بہت اہم عبادت کے طورپر اداکیا جاتاہے ۔ بہت سے لوگ جو نماز نہیں بھی پڑھتے ،زکوٰۃ بڑی پابندی سے دیتے ہیں۔ تاہم ہمارے ہاں لوگ زکوٰۃ کو غریبوں کی مدد کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہیں نہیں معلوم کہ زکوٰۃ اصل میں کیا ہے اور کیوں ادا کی جاتی ہے۔ہمارے ہاں چونکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے رمضان کا مہینہ مقرر کرلیا گیا ہے، ا س لیے مناسب محسوس ہوتاہے کہ اس موقع پر زکوٰۃ کی حقیقت سے متعلق لوگوں کی کچھ رہنمائی کردی جائے۔
زکوٰۃ اپنی حقیقت کے اعتبار سے نذر ہے۔ نذر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے مال کا ایک حصہ اپنے معبود کو راضی کرنے کے لیے بطور نذرانہ اس کے حضور پیش کررہا ہے۔ قدیم زمانے میں جب شرک کا غلبہ تھا تو لوگ مندروں اور معبدوں میں جا کر اپنا مال مختلف شکلوں میں بتوں کی بھینٹ چڑھاتے تھے اور پھر یہ مال معبد کے خدام وہاں آنے والے زائرین کی ضروریات پر خرچ کرتے۔
اسلام نے اس صورتحال کو تبدیل کیا۔ خدا کے حضور نذر کو زکوٰۃ کی مستقل عبادت کی شکل دے کر اسے نظم اجتماعی، غریبوں کی مدد اور ضرورتمندوں کے لیے خاص کردیا۔ تاہم اس کے پیچھے جو روح اور جذبہ ہے وہ اسی طرح باقی ہے۔آج بھی جب کوئی شخص زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو وہ کسی انسان کو کچھ نہیں دے رہاہوتا،بلکہ اپناسراوردل جھکاکر،اپنے دونوں ہاتھ پھیلاکر،لہجے میں عاجزی اورپستی پیداکرکے دراصل اللہ تعالیٰ کو پیش کرتا ہے۔
البتہ جوشخص سراٹھاکر،احسان جتلاکر،دبنگ لہجے کے ساتھ انسانوں کوزکوٰۃ دینے کی کوشش کرتا ہے،اس کا مال تو خرچ ہوجاتاہے،مگر پروردگار عالم کی بارگاہ سے ایسے شخص کو سند قبولیت نہیں ملتی۔اس لیے کہ خدا کی بارگاہ میں کوئی گردن اس قابل نہیں کہ بلند ہوکر شرف قبولیت حاصل کرسکے۔اس کے حضور صرف عاجزی اور پستی قبول ہوتی ہے۔
زکوٰۃ دینے اور انفاق کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ انسانوں کو دے رہے ہیں تو بلاشبہ سر اٹھاکر دیں،لیکن مال اگررب کی نذر کررہے ہیں تو سر جھکا ہوا رکھیں۔یہی درِقبولیت کا راستہ ہے۔
از ریحان احمد یوسفی

Advertisements

One response to this post.

  1. May Allah bless you n may we understand the importance of giving Zakat with pity so that it may be accepted by Allah Almighty.

    جواب دیں

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s