جنسی تعلیم پر ایک کتاب


ایک بچہ جونہی بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے اسے ایک نئی دنیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف اس کا باطنی وجودکئی طبعی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے گذرتا ہے اور دوسری جانب اس کا خارجی ماحو ل ایک نئے رنگ وڈھنگ سے نمودار ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ بچہ یابچی جب اس اسٹیج تک پہنچتا ہےتو اسکے ذہن میں ان گنت سوالات ہوتے ہیں۔ لیکن وہ شرم و جھجھک کی بنا پر کی کسی سے کچھ پوچھنے سے قاصر رہتا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ یا تو اپنے ہم عمر دوستوں سے ان معاملات کو ڈسکس کرتا ہے۔۔ چونکہ اس کے ہم عمروں کا علم بھی عام طور پر ناقص ہوتا ہے لحاظہ وہ اس کی درست راہنمائی کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ جنسی معلومات حاصل کرنے کا دوسرا ذریعہ انٹرنیٹ ، کتابیں، ٹی وی اور دیگر ذرائع ہیں لیکن ان ذرائع میں سے مستند اور درست میڈیا تک رسائی ایک نوعمر نوجوان کے لئے خاصا مشکل کام ہے۔
مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر مبین اختر کی یہ کتاب جنس کی تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اچھی کاوش ہے۔ اس کتاب میں جنسی معاملات کےایک ایک پہلو پر خاصی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس کتاب کا اسلوب سادہ اور مہذب ہے۔اردو زبان میں یہ کتاب ہر بالغ فرد کے لئے مفید ہے۔ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے کلک کریں یا رائٹ کلک کرکے Save As کریں۔
جنسی تعلیم اردو زبان میں

Advertisements

2 responses to this post.

  1. بہت عمدہ کتاب ہے اور خاصی جامع معلومات ہیں۔
    لیکن صرف معلومات مسئلہ کا حل نہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہارمونز کے زیادہ اخراج یعنی ۱۳- ۱۹ سال کی عمر میں اگر کسی نوجوان کے پاس کوئی مقصد یا جسمانی تفریح یعنی وہ کھیل جس میں توانائی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے نا ہوں تو اسکے بگڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں خاص طور پراچھی تعلیم اور تربیت کی عدم موجودگی اس بگاڑ کو مہمیز کردیتی ہے۔
    دوسرا مسئلہ تعلیم اور روزگار کی وجہ سے نوجوانوں کی شادیوں کا ایک بڑی عمر تک نا ہو پانا خصوصاً شہروں میں بھی مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ اسکا ایک حل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ۱۸ سال کی عمر میں نوجوان کا نکاح کردیا جائے جس کے بعد اسے اپنی منکوحہ سے ملنے کی آزادی ہو اور مناسب حالات پر انکی رخصتی کرادی جائے۔

    جواب دیجیے

  2. Posted by گمنام on 07/09/2012 at 1:39 شام

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s