انٹرایکٹوفہم القرآن کورس ۔ ایک تعارف


انٹرایکٹوفہم القرآن کورس ۔ ایک تعارف
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اکثر بھائیوں اور بہنوں کی خواہش تھی کہ ہم قرآن فہمی کورس کے مقاصد اور تفصیل پر بات کریں۔ دراصل قرآن پر غور کرنے کے کئی طریقے ہیں اور ان تمام طریقوں پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ البتہ ایک طریقہ یہ تھا کہ قرآن کو گروپ ڈسکشن کی صورت میں پڑھا جائے۔ اس گروپ کی خصوصیات یہ ہوں کہ اس

میں نہ صرف عربی زبان، فقہ ، تاریخ ، تفسیر دیگر دینی علوم کے عالم موجود ہوں بلکہ جدید تعلیم یافتہ پڑھے لکھے افراد بھی ہوں۔ اس طرح وہ تمام اشکالات جو ایک عام جدید تعلیم یافتہ ذہن میں پیدا ہوسکتے ہیں ان پر سیر حاصل گفتگو کی جائے۔
الحمدللہ، آئی ایس پی کے فورم میں یہ ساری خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں۔ چنانچہ آئی ایس پی میں ہم نے انٹرایکٹو قرآن فہمی کورس کا آغاز کیا ہے۔ اس کورس میں چند مخصوص لوگوں کا گروپ متعین قرآنی آیات پر مختلف طریقوں سے اپنی آرا پیش کرے گا ۔ اسی دوران ان آراء پر اٹھنے والے سوالات واعتراضات کو ڈسکس کیا جائے گا اور آخر میں اس کا خلاصہ پیش کردیا جائے گا۔ جب ایک ڈسکشن مکمل ہوجائے گی تو اسے ویب سائٹ اور فیس بک پر پبلک کے لئے عام کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ایک اور موضوع کا آغاز ہوگا۔
اس پروگرام میں قرآن کی تمام آیات کو ڈسکس کرنے کی بجائے قرآن کے وہ موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے جو آج کل ایک پڑھے لکھے طبقہ کے لئے مسئلہ ہیں۔ ان میں ذات باری تعالیٰ کا وجود، رسالت، آخرت، خیر و شر، تقدیر، ایمان بالغیب، تقوی اور اس طرح کے دیگر اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تفسیر کے کچھ ایسے اصول بیان کئے جائیں گے جس سے ایک عام شخص یہ جان سکے کہ قرآن کا اصل مدعا کیا ہے۔ اسی طرح تزکیہ نفس اور عمل صالح کے پہلو کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ اللہ ہماری راہنمائی فرمائیں اور قدم قدم پر اپنی نصرت نصیب فرمائیں ۔ آمین

Professor Muhammad Aqil

Advertisements

4 responses to this post.

  1. Posted by Ubaid Ullah Sindhi on 07/07/2016 at 8:02 شام

    السلام علیکم۔ محترم جناب مجھے آپ کی سعی و جہد کو جان کر بہت خوشی ہوئی۔ میں ایک مسجد میں امام ہوں اور اسلامی ئونیورسٹی کا طالب علم ہوں۔ میں مسجد میں درس قرآن کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہے۔ اور آپ سے گذارش ہے کہ اب تک قرآن انٹراکٹو کورس میں جن جن مباحث کو بیان کیا جا چکا ہے اور ان کا خلاصہ بھی تیار ہے تو براہ مہربانی مجھے بھیج دین یا لنک شیئر کر دیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
    عبید اللہ سندھی۔۔

    جواب دیں

    • وعلیکم السلام
      دیر سے جواب دینے کی معذرت۔ اب تک جو بھی خلاصہ ہوا ہے وہ اسی بلاگ پر دستیاب ہے۔ باقی آپ اس فورم سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ یہ ہمارا ہی ادارہ ہے۔
      iisra.net

      جواب دیں

  2. Posted by محمد وسیم on 07/04/2015 at 2:49 شام

    آپ نے ماشاللہ اچھی کوشش شروع کی ہے
    اگر آپ اپنے اس کام کی تفصیل بھی بتائیں تو اچھا ہے
    کن علمائے کرام کو شامل کیا جائے گا
    حنفی،مالکی،حنبلی یا شافعی یا پھر میرے اندازے کے مطابق غیر مقلد۔

    جواب دیں

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s