دینی اور سوشل سائنسز کی تعلیم کا آن لائن ادارہ


تعارف
محمد مبشر نذیر 2008 میں اسلامک اسٹڈیز پروگرام (ISP) کے نام سے چند سال پہلے اس سفر کا آغاز کیا۔اس ادارہ کا مقصد علم کے متلاشیوں کو اسلامی اور سماجی علوم کی تعلیم انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کرناتھا۔یہی ادارہ آج ترقی کا سفر طے کر کے اسرا (IISRA) کی صورت اختیار کرچکا ہے اور الحمدللہ اپنے پیغام کو کامیابی سے پھیلا رہا ہے۔

اس وقت ادارے میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زائد رجسٹرڈ طالب علم ہیں.۔یہ ادارہ فقہ، حدیث، عربی زبان، علوم قرآن اور تفسیر، مسلم تہذیبوں اور اسلام، مسلمان فرقوں کے تقابلی مطالعے، عالمی مذاہب، تعمیر شخصیت کورسز، مطالعہ سیرت اور دعوۃ اسٹدیز جیسے کورس کراتا ہے۔
فیکلٹی ممبران
ادارہ کی فیکلٹی دینی و جدید علوم سے آراستہ ممبران پر مشتمل ہے ۔فیکلٹی ممبران میں درس نظامی سے فاضل، انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی والے حضرات شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ ممبران 17 سے زیادہ سال تک کا تعلیم و تدریس کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ادارہ کا ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ ہے۔ایڈوائزری کونسل میں 29اراکین اور ایگزیکٹو کونسل میں 5 اراکین موجود ہیں۔اس کے علاوہ کچھ ممبران سٹوڈنٹ ایلیٹ کونسل میں شامل ہیں جن کی تعداد تقریباً 7 ہے۔یہ تمام کامیابیاں صرف اللہ کی وجہ سے ہیں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
اسرا کے اغراض و مقاصد
1. اس ادارے کے بنیادی مقصد یہ ہیں:
1. دینی وو سوشل سائنسز کی تعلیم کو سائنٹفک طرز پر فروغ دینا
2. تربیت کے ذریعےدیانت داری، تحمل، وسعت نظری اور تخلیقی صلاحیتوں ا ور اخلاقی اقدار کو نمو بخشنا
3. انٹرنیٹ، تحریر، کلاس روم تدریس یا کسی اور موزوں طریقے سے تعلیم و تربیت فراہم کرنا
4. سیمینار، ورک شاپ، لیکچر یا کسی اور طریقے سے کورسز کی تدریس
5. کتب، پمفلٹ، سوشل، الیکٹرانک اور دیگر میڈیا سے تشہیر کرنا
6. اسپانسرشپ اور دیگر طریقوں سے مستحق طلبا اور تعلیمی اداروں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانا
7. دینی و سائنسی میدان میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو فروغ دینا
8. اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطحوں پر مختلف اقسام کے لٹریچر شائع کرنا ، پھیلانا اور اسے فروخت یا تقسیم کرنا
9. دینی و سماجی فیلڈ میں مختلف ریسرچ پراجیکٹس اور محققین کے ساتھ کوآرڈنیشن پیدا کرنا
.10مقاصد کے حصول کے لئے تمام قانونی ، فلاحی ، سماجی اور غیر منافع بخش سرگرمیوں کو اختیار کرنا

ادارے کا تنظیمی ڈھانچہ
ادارہ کے انتظامی امور کے لحاظ سے دو بنیادی لیولز ایڈوئزری کونسل اور ایگزیکٹیو کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے سی یعنی ایڈوائزری کونسل کا کام ہے کہ وہ اپنی آراء ایگزیکٹیو کونسل کے سامنے پیش کریں۔ جب کہ ان آراءپہ کوئی فیصلہ لینے کا اختیار ایگزیکٹیو کونسل کو حاصل ہے ۔
ممبران
ایگزیکٹیو کونسل میں 5 ممبر جب کہ ایڈوائزری کونسل میں ممبران کی تعداد 29 ہے۔ ان کے علاوہ رجسٹر طلبا و طالبات کی تعداد2000 کے لگ بھگ ہیں جن میں ایکٹو طلبا 200 سے بھی زیادہ ہیں۔

رابطے کے لیے ویب سائٹس
http://www.islamic-studies.info/
http://www.islamic-studies.info/lms/login/index.php
http://almubashir.org/
فیس بک اکاؤنٹ
https://www.facebook.com/ispofficialid?fref=ts&ref=br_tf
فیس بک پیجز
https://www.facebook.com/Islamicstudiesportal/?fref=ts
https://www.facebook.com/HayatETaiyebah/?fref=ts
https://www.facebook.com/prof.aqil/?fref=ts
فیس بک گروپس
خواتین کے لیے
https://www.facebook.com/groups/1002740386411529/
مردوں کے لیے
https://www.facebook.com/groups/1615443172042791/

رابطے کے لیے ای میل
islamicstudies267@gmail.com

مکمل رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے کلک کریں
سالانہ کارکردگی رپورٹ

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s