Archive for the ‘سفرنامے’ Category

انٹرایکٹو فہم القرآن کورس سیشن ۱ ۔ خلاصہ


میں نے جب آپ لوگوں کے جوابات دیکھے تو دنگ رہ گیا۔ اور یہ بات میں بلامبالغہ کہہ رہا ہوں۔ اس تھریڈ میں موجود بحث کو دیکھیں اور اسے کسی بھی تفسیر سے موازنہ کرلیں۔ تقریبا ہر پہلوسے بات کی وضاحت اس میں موجود ہے۔ بلکہ میرے پاس اتفاق سے تفسیر کبیر بھی ہے میں نے اسے دیکھا تو تو بہت سے اس کے مباحث بھی اس میں موجود تھے۔ آپ کی اس عالمانہ و فاضلانہ ڈسکشن کے بعد میں سخت مشکل میں پڑ گیا کہ اپ کیا کہوں۔ سب کچھ تو آپ نے کہہ دیا۔اس پر بے اختیار بہادر شاہ ظفر کا شعر یاد آگیا
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
بہر حال اس پوری بحث کا خلاصہ موجود ہے
پروفیسر عقیل
http://aqilkhan.org/wp-content/uploads/2015/04/Interactive-Fehmul-Quran-Course-Session-1-Conclusion.pdf

حج کا سفرنامہ ۔از پروفیسر محمد عقیل


حج ارکان اسلام میں ایک اہم رکن ہے۔ اکثر مسلمان بھائی حج کرنے جاتے ہیں تو ظاہری مسائل کی ادائیگی ہی کو اپنا مقصد بناتے اور اسی کے مطابق حج کے ارکان سر انجام دیتے ہیں۔اس ظاہری اشتغال کی بنا پر وہ حج کی اصل روح سے ناآشنا رہتے اور اس کے اصل ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اس سفر نامے کا بنیادی مقصد حج کی اصل روح کو ایک آسان پیرائے میں بیان کرنا ہے۔ یہ تحریر ان لوگوں کے لئے بھی ہے جو حج پر جارہے ہیں یا جانے کا ارادہ کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سفر نامہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جو حج کرچکے ہیں کیونکہ اس طرح وہ ہر رکن کا فلسفلہ معلوم کرسکتے ہیں۔
تحریر پی ڈی ایف میں ڈاؤں لوڈ کرنے کے لئے نیچے کلک کریں۔
Hajj Ka Safarnama

ابلیس سے جنگ کی روداد۔ ۔۔ حج کا سفر


بسم اللہ الرحمن الرحیم
از پروفیسر محمد عقیل
پس منظر
رات اپنے اختتام کے آخری مراحل میں تھی اور سورج طلوع ہونے کے لئے پر تول رہا تھا۔ فلائٹ آنے میں ابھی وقت تھا ۔اس اجالے اور تاریکی کے ملاپ نے ائیرپورٹ کے مادیت سے بھرپور ماحول میں بھی روحانیت کا احساس پیدا کردیا تھا۔یہ مئی ۲۰۰۹ کا واقعہ ہے جب میں ائیر پورٹ پر اپنے والدین ، بھائی اور دادی کو رسیو کرنے آیا تھا جو عمرہ ادا کرکے واپس آرہے تھے۔ فجر کا وقت ہوگیا تھا چنانچہ میں نے نماز فجر مسجد میں ادا کی۔ نماز کے بعد جب فلائٹ آگئی پڑھنا جاری رکھیں

سنگاپور، ملائشیا اور تھائی لینڈ کا سفر نامہ


سنگا پور، ملائشیا اور تھائی لینڈ کا سفر نامہ۔ یہ سفر نامہ ریحان احمد یوسفی صاحب نے تحریر کیا ہے ۔ سفر نامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے کلک کریں۔

ساؤتھ ایسٹ ایشیا کا سفرنامہ

مختلف ممالک کے سفرنامے جلد اول

مولانا وحیدالدین خان ہندستان کے ایک مشہور عالم ہیں۔ انہوں نے اسلام کی دعوت جدید اسلوب میں پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اسے انتہائی خوش اسلوبی سے منزل مقصود تک پہنچانے کی سعی کی۔ آپ نے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا اور ان اسفار کو آسان، سادہ اور دعوتی اسلوب میں قلم بند بھی کیا۔ درج ذیل لنکس مولانا کے انہی سفر ناموں پر مشتمل ہیں۔ آُ پ کے یہ اسفار یورپ ، امریکہ، آسٹریلیا، عرب ممالک اور دیگر مقامات کے ہیں۔ مولانا مختلف ممالک کے کلچر، تہذیب اور رسم و رواج بھی بڑی خوبصورتی سے قاری کے سامنے بیان کرتے ہیں۔
آج کے جدید دور کے مسلمان کے لئے انہیں پڑھنا خاصا مفید ہے۔ انکی مدد سے ایک جدید ذہن میں اٹھنے والے بے شمار سوالات کا جواب بھی ملتا ہےاور
مسلمانوں کی حالت زار پر ایک راہنمائی بھی۔

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۱

بیرون ممالک کے سفرنامے حصہ ۲

بیرون ممالک سفر نامے حصہ ۳

بیرون ممالک سفر نامے حصہ ۴

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۵

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۶

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۷

بیرون ملک سفر نامے حصہ ۸

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۹

بیرون ممالک سفرنامے حصہ ۱۰

بیرون ملک سفرنامے حصہ ۱۱

بیرون ملک سفرنامے حصہ ۱۲

بیرون ملک سفرنامے حصہ ۱۳

بیرون ملک سفرنامے حصہ ۱۴

ترکی کا سفر نامہ


ترکی کا سفر نامہ۔
سفرنا مہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنک کو کاپی کرکے پیسٹ کریں
http://mubashirnazir.org/ER/0020-Turkey/L0020-0000-Turkey.htm

نورانی کا سفر نامہ

[نوٹ: سفر نامہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈائون لوڈ کرنے کے لئے ادھر کلک کریں۔

https://aqilkhans.wordpress.com/?attachment_id=703  ]

بسم اللہ الرحمٰن الرّحیم

یہ بات دسمبر ۲۰۰۳ کی ہے جب ہم چار دوستوں نے فیصلہ کیا بلاول شاہ نورانی کے مزار کا سفر کیا جائے۔ مزار پر جانے کی بنیادی وجوہات اس علاقے کے رسم و رواج کا مطالعہ، زرعئی دور کا مشاہدہ اور پہاڑوں پر چند تفریحی لمحات گذارنا تھیں۔ وگرنہ ہم چاروں میں سے کسی کا بھی مزار پر منت مانگنے یا چڑھاوے چڑھانے کا ارادہ نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں