نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور ہر کتاب کی کوئی نہ کوئی جداگانہ خصوصیت ہے۔ مولانا وحیدالدین خان کی یہ کتاب سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک منفرد انداز میں بیان کرتی ہے۔ اختصار، مقصدیت، قطعیت اور سادہ زبان اس تحریر کی چند خصوصیات ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے دلچپسی رکھنے والے مسلمانوں کے لئے یہ ایک نادر تحفہ ہے۔ کتاب ڈاون لوڈ کرنے کے لئے نیچے کلک کریں۔
Archive for the ‘سیرت نبوی’ Category
24 جنوری
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
20 ستمبر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق
کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپ نے جواب دیا ” کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟”
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز تھے۔ اس کی گواہی قرآن نے بھی دی اور صحابہ و ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم نے بھی۔ یہاں تک کہ آپ کے بدترین مخالفین نے آپ پر طرح طرح کے الزامات تو لگائے لیکن کبھی آپ کی سیرت اور کردار کی بابت ایک لفظ بھی نہ کہہ پائے۔
حیرت کا مقام ہے کہ آپ کے ہم عصر مخالفین تک آپ کو اعلیٰ اخلاق و کردار کا حامل گردانتے تھے لیکن چودہ سو سال بعد مغرب کے آزادی صحافت علمبرداروں پر آپ کے کردار پر انگشت نمائی کا گھناؤنا خیال سوجھا۔ اس کا حل یہی ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور کردار کا مطالعہ کریں اور اس کا زیادہ سے زیادہ پرچار کریں۔
جناب طالب ہاشمی کی یہ کتاب انتہائی سادہ لیکن مؤثر انداز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و سیرت کو بیان کرتی ہے۔اس کتاب میں انتہائی اختصار کے ساتھ آپ کے اعلیٰ اخلاق کے مختصر قصے جمع کردئے ہیں۔ اس کا مطالعہ ہر اس مسلمان کے لئے مفید ہے جو آپ سے محبت کا دعوٰی کرتا ہے۔