Archive for the ‘معاشرت’ Category

شب بارات


ہماری سوسائٹی میں شب برات پر دو مکاتب فکر ہیں۔ ایک گروہ یہ کہتا ہے کہ شب برات نجات کی رات ہے، اس رات لوگوں کے نامہ اعمال اللہ کے حضور پیش ہوتے ، ان کی تقدیر کا فیصلہ کیا جاتا، ان کے جینے مرنے کا تعین ہوتا ، لوگوں کو جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔ چنانچہ اس رات کی عبادت بہت افضل ہے اور اس رات قبرستان جانا چاہئے اور نوافل و اذکار کثرت سے کرنے چاہئیں۔
دوسرا گروہ اس رات کی مذہبی حیثیت کو چلینج کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس رات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اس رات کی بنیاد ضعیف احادیث پر ہے اور اس کے فضائل مستند نہیں۔ چنانچہ یہ گروہ اس رات کو بااہتمام منانے اور اجتماع کرنے کو بدعت مانتا اور اس کے تمام فضائل کو باطل قرار دیتا ہے۔
اس بارے میں ایک تیسرا نقطہ نظر بھی ہے جو غیر معروف لیکن حقیقت پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

فحاشی اور اس کی اشاعت


پہلا حصہ: فحاشی کی نوعیت
اللہ تعالی نے مرد اور عورت کے رشتے میں ایک عمومی حرمت قائم کی ہے یعنی عورت اور مرد کے آزادانہ جنسی اختلاط پر پابندی لگائی ہے۔ اس پابندی کے دو مقاصد ہیں ۔ ایک تو یہ کہ ایک ایسی سوسائیٹی قائم ہو جس کی بنیاد آزادانہ جنسی تعلق کی بجائے نکاح کے اصول پر ہو تاکہ ایک مضبوط خاندانی نظام کو فروغ دیا جاسکے۔ اس پابندی کا دوسرا مقصد انسان کو آزمانا ہے کہ کون اپنے نفس کے منہ زور تقاضوں کو لگام دے کر خدا کی اطاعت و بندگی اختیار کرتا ہے اور کون اپنے نفس کو آلودہ کرکے اللہ کی نافرمانی کا مرتکب ہوتا ہے۔
پڑھنا جاری رکھیں

تعطیلات میں بچوں کی تربیت


آج کے عدیم الفرصت دور میں اگر خوش قسمتی سے فرصت کے کچھ لمحات میسر آ جائیں اور اہلِ خانہ مل جل کر کچھ وقت گزار سکیں تو بلاشبہ یہ اللہ تعالیٰ کی کسی نعمت سے کم نہیں۔ اسی بات کی اہمیت کے پیش نظر نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’مصروفیت سے پہلے فرصت کوغنیمت جانو۔‘‘ ﴿المستدرک للحاکم: 7846﴾ پڑھنا جاری رکھیں

شادی ایک مسئلہ کیوں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نکاح کا رشتہ انسانی معاشرت کا نقطۂ آغاز ہے جس میں ایک مرد و عور ت مل کر معاشرے کا بنیادی یونٹ یعنی خاندان بناتے ہیں۔ یہ رشتہ اپنے اندر فرد اور معاشرے کی اتنی ضرورتوں کا جواب لیے ہوئے ہے کہ بلاشبہ اسے اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک قراردیا جاسکتا ہے۔مگرنوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے موزوں رشتوں کا نہ ملنا آج ہر گھر کا مسئلہ بن چکا ہے۔ نتیجتاً ایک ایسا اضطراب وجود میں آیا ہے جس نے معاشرے کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ضروری ہے کہ اس مسئلے کا حقیقت پسندانہ انداز میں جائزہ لیا جائے تاکہ اصلاحِ احوال کی صورت سامنے آسکے ۔ ذیل میں ہم اس مسئلے کو پیدا کرنے والے عوامل ، ان کے نتائج پڑھنا جاری رکھیں

بخل


تعارف
بخل ایک ایسی بیماری ہے جس کی بنا پر ایک شخص خود کو اور اپنے متعلقین کودستیاب نعمتوں سے بھی محروم رکھتا ہے ۔ اس کے باوجود وہ اپنی اس عادت کو درست گردانتا اور اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔ کیونکہ اکثر اوقات اسے علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کس لعنت میں گرفتار ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں

اسراف


قرآنی آیات:۔
۔۔ (لوگو،) یہ سب چیزیں جب پھلیں تو ان کے پھل (شوق سے) کھاؤ اور ان کے کاٹنے (اور توڑنے) کے دن اللہ کا حق ادا کرو اور اسراف مت کرو کہ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔)الانعام ۱۴۱:۶)
۲۔اے بنی آدم، ہر نماز کے وقت (لباس سے) اپنے تئیں آراستہ کر لیا کرو، اور کھاؤ پیو اور بےجا خرچ نہ کرو۔ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔(الاعراف ۳۱:۷) پڑھنا جاری رکھیں

جنسی بے راہ روی اور پاکیزگی


ایک مرتبہ میرے ایک قریبی دوست عبداللہ نے اپنی نوجوانی کے دور کا قصہ سنایا کہ وہ اپنے کسی جاننے والے ساتھی کے ساتھ کہیں جارہا تھا، اچانک اس کے ساتھی نے عبداللہ سے کہا کہ وہ ایک فون کرنا چاہتا ہے۔ چنانچہ عبداللہ اور اس کا ساتھی ایک پبلک فون بوتھ میں داخل ہوگئے۔ ساتھی نے کال ملائی اور بات کرنی شروع کی۔
"ہیلو ! کیا حال ہیں”۔ ساتھی نے پوچھا
"ٹھیک ہیں ، تم سناؤ”۔ دوسری طرف سے کسی عورت کی آواز آئی چونکہ عبداللہ ساتھ ہی کھڑا تھا اس لئے اس نے دوسری جانب کی آواز واضح طور پر سنی۔
"کیا تمہارے شوہر گھر پر ہیں؟” ساتھی نے پوچھا
"نہیں ، وہ موجود نہیں ۔ اسی لئے تو تمہارا انتظار ہورہا ہے”۔ عورت نے دعوت گناہ دیتے ہوئے ے لہجے میں پڑھنا جاری رکھیں

%d bloggers like this: