Posts Tagged ‘آخرت’

مومن کی مصیبت بھی نیکی ہے

السلام علیکم
حدیث پڑھ رہا تھا تو کچھ سوالات ذہن میں پیدا ہوگئے. براہ کرم مجھے سمجھادیں
مومن کی مصیبت بھی نیکی ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کسی مومن آدمی کو جو کوئی بھی مصیبت پہنچتی ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالی اس کے بدلہ میں اس لئے ایک نیکی لکھ دیتا ہے یا اس کا کوئی گناہ مٹا دیتا ہے۔( صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2070)

حدیث میں تکلیف میں مبتلا ہونے پر مومن بندے کےگناہ مٹائے جانے اور نیکی لکھنےکا بتایا گیا ہے ، کیا نان مسلم کےمصیبت میں مبتلا ہونے پر اس کےگناہ نہیں مٹائے جاتے اور نیکی نہیں لکھی جاتی. اسکا کیا قصور ہے کہ وہ نان مسلم گھرانے میں پیدا ہوا اور اللہ تعالی کی طرف سے ملنے والے اس فائدے سے محروم رہ گیا. بعض نان مسلم بہت نیک، خلق خدا کی خدمت کرنے والے اور اچھے اخلاق کے مالک ہوتے ہیں. اللہ تعالی انکو محض اس وجہ سے نیکی ملنے اور گناہ مٹانے سے محروم رکھیں گے کیونکہ وہ نان مسلم ہیں اور اگر کوئی مسلمان بہت بدمعاش ، بدکردار ہو تو کیا اللہ تعالی پھر بھی اسکو تکلیف میں مبتلا ہونے پرنیکی دے دیں گے اور اسکے گناہ مٹادیں گے. یہ حدیث بہت کنفیوزنگ ہے۔۔

جواب: پہلی بات تو یہ ہے کہ حدیث کے الفاظ کسی عام بدکردار قسم کا مسلمان کی طرف اشارہ نہیں کر رہے بلکہ مراد کوئی ایسا صاحب ایمان ہے جو اپنی زندگی کلی طور پر اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق بسر کرنے کی حتی الوسع کوشش کرتا ہے۔تو جب اسکو کوئی دنیاوی آلام و مصائب درپیش ہوتے ہیں جن کو صبر و استقامت سے برداشت کرتا ہے تو اللہ تبارک تعالیٰ اس کے اس رویے سے خوش ہو کر اس کے نیک اعمال میں برکت فرماتے ہیں اور اگر اس سے کوئی صغیرہ گناہ دانستہ یا نادانستہ طور پر سرزد ہو جاتا ہے تواسکو اسکے نامہ اعمال سے مٹا دیا جاتا ہے۔جبکہ اس کے برعکس کوئی ایسا مسلمان جس کی زندگی سر تا پا گناہوں میں لتھڑی ہوئی ہواور وہ کبائر گناہوں میں ملوث ہو تو ایسے مسلمان کو اس کی مصیبت کےلئے کوئی اجر ملنے کی امید اس عادل و منصف سے نہیں کی جا سکتی تاوقتیکہ وہ توبہ نہ کر لے۔
باقی رہا کسی غیر مسلم کے ساتھ معاملہ تواللہ تبارک تعالیٰ نے سب انسانوں کے لیے ایک سا امتحان اور ایک سا اجر نہیں رکھا ہوا۔ جس طرح ایک درجہ کا مسلمان اور ایک اعلیٰ درجہ کا مسلمان برابر نہیں ( یاد رہے کہ یہ درجہ بندی نیک اعمال کی بنا پر ہو گی ) اسی طرح یقیناً سب غیر مسلموں کو ایک ہی چھڑی سے نہیں ہانکا جائے گا۔ ان میں سے جن کو انبیاء کرام کی دعوت صحیح طور سے نہیں پہنچی اور وہ عملی زندگی میں بہترین انسان ہیں تو اللہ یقیناً ان کے ساتھ اس مناسبت سے برتاؤ کرے گا۔ قرآن میں جہاں جہاں جہنم کی ابدی سزا کا ذکر ہےوہ انہی لوگوں کے متعلق ہے جنہوں نے اللہ اور اسکے انبیاء کرام کے سامنے سرکشی کا رویہ اختیار کیا ۔قرآن میں بارہا فرما دیا گیا ہے کہ آخرت میں کسی پر کوئی ظلم نہیں ہو گا اس وجہ سے ہمیں اللہ پر اعتماد کرنا چاہیے کہ وہ کسی پر رتی برابر ظلم نہ کرے گا۔۔۔۔” پھرہر شخص کو اسکے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہ کیا جائے گا ” (البقرہ 281؛2 ) دیکھ لیجیے یہاں مخاطب فقط مسلمان نہیں۔۔واللہ اعلم
از : راعنہ نقی سید
http://www.almubashir.org

چلو اس اور چلتے ہیں

 

چلو اس اور چلتے ہیں

(جنت کے طلب گاروں کے نام)

پروفیسر محمد عقیل

چلو اس اور چلتے ہیں

جہاں پھولوں  کی وادی   میں پرند ے  بات کرتے ہیں

جہاں آوارہ   بھنورے شام کو اٹھکھیلیاں کرتے، مچلتے ہیں

جہاں بادل  پہاڑوں پہ  ٹہرتے اور چلتے ہیں

جہاں ہر زیرو بم کے ساتھ ہی  موسم بدلتے ہیں

 

چلو اس اورچلتے ہیں

جہاں      سوچیں حقیقت  بن کے خود ہی   گنگناتی ہیں

جہاں قوس قزح کی سب  لکیریں مسکراتی ہیں

جہاں سورج کی کرنیں  سرد ہوکے بول اٹھتی ہیں

جہاں تاروں کی کرنیں  کہکشاں سی جگمگاتی ہیں

 

چلو اس اور چلتے ہیں

جہاں پربت کی چوٹی سرنگوں ہوتی سی لگتی ہے

جہاں تاریکیوں میں  چاندنی   خود  رقص کرتی ہے

جہاں باد صبا کی  سرسراہٹ   گدگداتی  ہے

جہاں  برسات   رنگ و نورکی محفل سجاتی ہے

 

چلو اس اور چلتے ہیں

جہاں پہ پیرہن سونے کے اور چاندی کے بندھن ہیں

حسیں قالین، تخت و تاج و ریشم ،اطلس و دیبا

شرابیں پاک، نغمے صاف  اور چمکے  ہوئے من ہیں

سبھی مسرور   وشاداں ہیں سبھی مہکے ہوئے تن ہیں

 

چلو اس اور چلتے ہیں

جہاں پہ سبزہ  ، ڈالی،  ٹہنی  ، پھل اور پھول اپنا ہے

جہاں کانٹا نہیں کوئی،  جہاں   سوکھا نہیں آتا

جہاں رنج والم، مشکل، ستم  ، غم نہیں آتا

جہاں پہ  خوف کے مارے یہ جی  بیٹھا نہیں جاتا

 

چلو اس اور چلتے ہیں

جہاں   چشمے ابلتے ہیں

جہاں اشجار ہر لمحے نئے منظر بدلتے ہیں

جہاں راتیں بھی روشن ہیں جہاں کی محفلیں نوری

جہاں   پہ حسن بے پروا  کے جلوے بھی نکلتے ہیں

 

چلو اس اور چلتے ہیں

چلو اس رب سے ملتے ہیں

جہاں سجدے مچلتے ہیں،جہاں یہ دل پگھلتے ہیں

جہاں  پہ رب کے قدموں میں  جبیں بس جم سی جاتی ہے

جہاں پہ  ساعتیں     مدھم ، خوشی کے  دیپ جلتے ہیں

 

چلواس اور چلتے ہیں

چلو پھر سے سنبھلتے ہیں

چلو  خود کو بدلتے ہیں

چلو بس آج   سب کچھ چھوڑ کے ہم بھی نکلتے ہیں

چلو اس اور چلتے ہیں

 

پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں


پاکستان میں سیاسی تبدیلی آگئی۔ نواز شریف نے مسند اقتدار پر قدم رکھ دیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے 14 برس قبل ان کو نکالا گیا تھا۔ اس کے بعد اس مسند پر ظفر اللہ جمالی، چوہدری شجاعت، شوکت عزیز، محمد میاں سومرو، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور میر ہزار خان کھوسو فائز رہے۔ مگر سب ایک کے بعد ایک رخصت ہوگئے۔ جبکہ میاں نواز شریف کو اقتدار سے فارغ کرنے والے پرویز مشرف کو بھی اقتدار چھوڑنا پڑا اور ان کے انتخاب کے وقت وہ اسی شہر اسلام آباد میں نظر بند تھے۔ اس کہانی کا خلاصہ کو پڑھنا جاری رکھیں

گرمی بہت شدیدہے


وہ پسینے میں شرابور تیز تیز قدموں سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ دھوپ کی شدت اس کی جلد جھلسائے دے رہی تھی ۔ نمی کا یہ عالم تھا کہ اس کے جوتے تک تر ہوچکے تھے۔ مسجد کچھ ہی دور تھی لیکن یہ چند ساعتوں کا فاصلہ صدیوں پر محیط لگ رہا تھا۔ وہ چلتا جارہا تھا اور گرمی کو برا بھلا کہہ رہا تھا ۔اس دوران اس نے بے شمار مغلظات سورج کی شان میں بکیں۔ ان سب اقدامات کے باوجود حالات جوں کے توں تھے۔آسمان پر بادل کا ایک ٹکڑا تھا نہ زمین پر کوئی سائے کی پناہ۔ اس کے ذہن میں وسوسے آنے لگے کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوگا تو لوڈ شیڈنگ کی بنا پر بجلی نہیں ہوگی۔ گرمی اور حبس کا عالم میں مولانا صاحب نہ جانے کتنا لمبا خطبہ دیں اور کتنی طویل نماز پڑھائیں کو پڑھنا جاری رکھیں

قبر کا فقیر


پچھلے دنوں مجھے یکے بعد دیگرے دو جنازوں میں شریک ہونے کا اتفاق ہوا۔ پہلا جنازہ ایک بہت صاحب حیثیت شخص کا تھا۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی میں مادی اعتبار سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمائی تھیں ۔ وہ اپنے پیچھے بہت بڑ ا کاروبار اور وسیع وعریض گھر چھوڑ گئے تھے ۔ انہوں نے ایک بھرپور زندگی گزاری، بچوں کی خوشیاں دیکھیں اور اپنی طبعی عمر پوری کر کے اس دنیا کو پڑھنا جاری رکھیں

قصر الزہرہ


عبد الرحمن ثالث اسپین کا ایک عظیم حکمران تھا۔وہ 300ھ میں اس وقت اقتدار میں آیا جب اسپین کی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہوکر یورپ کی مسیحی طاقتوں کا نوالہ بننے والی تھی۔مگر نصف صدی کے اس کے اقتدار کے بعد350ھ میں جب اس کا انتقال ہوا تو اسپین یا اندلس پورے یورپ سے زیادہ طاقتور اور دنیا کی خوشحال ترین ریاست بن چکی تھی اور یہاں مسلم اقتدار مزید500برس قائم رہا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ڈیل نوڈیل

میں جمعے کی نمازپڑھ کرمسجدسے باہرنکلاتوحسب دستورپھل بیچنے والے چیخ چیخ کرلوگوں کواپنی طرف متوجہ کررہے تھے۔کوئی اپنے پھل کی خصوصیات گنوارہاتھاتو کوئی قیمت میں کمی کی خبرنشرکررہا تھا۔ اچانک میری نظرایک ٹھیلے پرپڑی کو پڑھنا جاری رکھیں

قدرت کے سائن بورڈ


ہائی وے(Highway)پرڈرائیونگ خاصامشکل کام ہے۔ڈرائیورکومہارت کے ساتھ ساتھ چاق و چوبندبھی رہناضروری ہے۔طویل ڈرائیونگ سے ذہن یکسانیت کاشکارہوجاتاہے۔جس کی وجہ سے ڈرائیور کے Reflexesسست پڑجاتے ہیں اور کسی غیرمتوقع صورتحال سے نبٹنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

تیسرٹاؤن(Taiser Town)

حکومت سندھ نے پرکشش قیمت میں پلاٹ کی ایک اسکیم متعارف کروائی جس کانام تیسرٹاؤن ہے۔تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس(Northern Bypass)کے کنارے واقع ہے۔ مستقبل میں اس علاقے کی ڈیویلپمنٹ کے قوی امکانات ہیں کیونکہ اس کے اردگردانڈسٹریل ایریا بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔اس امکان کوذہن میں رکھتے ہوئے عوام نے اس اسکیم میں غیر معمولی دلچسپی کامظاہرہ کیا۔اوربنکوں میں پے آرڈراوردرخواست جمع کرانے کے لیے لائنیں لگنے لگیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

برڈفلو


برڈفلوایک مہلک وائرس ہے جوپرندوں میں پایا جاتا ہے ۔اس وائرس کاشکارپرندہ بیماری ولاغری کے بعد دم توڑ دیتا ہے ۔اس بیمارپرندے کواگرانسان غذاکے طورپراستعمال کرے تو وہ بھی فلو کا شکار ہوجاتا ہے اورمناسب طبی امدادنہ ملنے پرمربھی سکتا ہے ۔ کو پڑھنا جاری رکھیں