مجھے یاد ہے جب میں بچپن میں بیمار پڑتا تھا تو اسپیشل ٹریٹمنٹ ملتی تھی۔ امی آگے پیچھے ہوتیں، دادی پہلے سے زیادہ پیار کرتیں، داد ا پیٹھ پر لئے بہلانے کی کوشش کرتے اور ابو کی دبی ہوئی شفقت و نرمی عیاں ہوجاتی۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ ان دنوں میں نت نئے اور مہنگے کھلونے دلائے جاتے اور ہر قسم کی فرمائش پوری کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت تھی کہ منہ کی کڑواہٹ، جسم میں درد کی شدت، کو پڑھنا جاری رکھیں
Posts Tagged ‘بیماری’
25 اپریل
بیمار بچےکا پروٹوکول
28 جولائی
مصیبتیں اور ان کا علاج
ہمیں آئے دن پریشانیوں اور مصیبتوں کا سامنا رہتا ہے۔ کبھی بیماری تو کبھی غربت، کبھی ذہنی پریشانی تو کبھی مختلف اقسام کے خوف۔ اس صورت حال کو دیکھ کر ایک عام مسلمان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ آخر اس سے کیا گناہ سرزد ہوگئے ہیں؟ کوئی ان مشکلات سے نفسیاتی و جسمانی پریشانیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے تو کوئی خودکشی کی جانب مائل ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ آگے بڑھ کر خدا ہی کے خلاف ہوجاتے اور اس رب ہی کو برا بھلا کہنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن ظاہر ہے یہ سارے اقدام ان مشکلات میں کمی
کی بجائے اضافہ ہی کرتے ہیں۔زیر نظر مختصر کتابچہ ہمیں اسلامی پس منظر مصیبتوں کی وجوہات سمجھاتا، ان سے نبٹبنے کی سائنٹنفک تدابیر تجویز کرتا اور اپنی شخصیت کو ہر قسم کے مصائب سے نبر آزما ہونے کی تعلیم دیتا ہے۔ اس کا مطالعہ ہر شخص کے لئے ضروری اور انتہائی مفید ہے۔
مصیبتیں اور ان کا علاج
20 اکتوبر
(بیماری نامہ ۔(ایک بیمار کی اللہ سے تعلق کی داستان
اچانک سوتے ہوئے وصی کو یوں لگا کہ کسی نے اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہو۔ وہ تڑپ کر اٹھ بیٹھا۔ کچھ دیر تک آنکھیں کچھ دیکھنے کے قابل نہ ہوئیں۔ جب اوسان بحال ہوئےتو پتا چلا کہ پیٹ میں شدید درد اٹھا ہے۔ وہ ہڑبڑا کر اٹھ گیا اور بے چینی کے عالم میں ٹہلنے لگا۔
یہ رمضان کی سات تاریخ تھی، گھڑی رات کے دو بجنے کا مژدہ سنا رہی تھی۔ وہ کمرے میں پیٹ تھامے ہوئے سوچنے لگا کہ پتا نہیں وہ کل کا روزہ بھی رکھ پائے گا یا نہیں۔
"کیا ہوا ؟” اس کی بیوی نے دریافت کیا جو کو پڑھنا جاری رکھیں
5 اکتوبر
میری دوسر ی زندگی
میری پہلی زندگی بھی اللہ کی عطا کردہ تھی اور یہ دوسری زندگی بھی اسی کی دین ہے۔ یہ اسی کا کرم ہے کہ پندرہ دن کی غیر یقینی کیفیت کے بعد صحت دی اور ایک نئی زندگی عطا فرمائی ۔ گذشتہ پندرہ دن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں گزرے ۔پلیٹ لیٹس کی تعداد نو ہزار تک گر گئی۔ اصل مسئلہ یہ تھا کہ اس کمی کا سبب معلوم نہیں ہورہا تھا ۔ نہ ڈنگی تھا اور نہ ہی کوئی اور ایسی وجہ جو خون کے ٹیسٹ میں معلوم ہوسکے۔ چنانچہ نہ چاہتے ہوئے بھی پلیٹ لیٹس چڑھائے گئے اوربون میرو کروایا کو پڑھنا جاری رکھیں
7 ستمبر
مصیبت ۔ صحیح احادیث کی روشنی میں
۱۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی کسی مصیبت کے آجانے کی وجہ سے موت کی تمنا اور خواہش نہ کرے اور اگر اسے ضرور ہی موت کی خواہش کرنا ہو تو کہے اے اللہ جب تک میرے لئے زندگی بہتر ہو مجھے زندہ رکھ اور جب میرے لئے وفات بہتر ہو مجھے وفات دے دے۔( صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2317)
۲۔حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے کسی ہلاکت میں ڈالتا ہے جو آدمی اپنے کسی مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے تو اللہ اس کی ضرورت پوری فرمائے گا اور جو آدمی اپنے کسی مسلمان بھائی سے کوئی مصیبت دور کرے گا تو قیامت کے دن کو پڑھنا جاری رکھیں