Posts Tagged ‘خوارج’

فتنہ خوارج


جنگ صفین کے بارے میں ہم بیان کر چکے ہیں کہ اس جنگ میں جب حضرت علی اور معاویہ رضی اللہ عنہما کے مابین صلح ہوئی تو باغیوں کو یہ امر سخت ناگوار گزرا۔ ان کے ایک گروہ نے حضرت علی سے علی الاعلان علیحدگی اختیار کر لی اور ان دونوں صحابہ کو معاذ اللہ کافر قرار دے کر ان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ حضرت علی اور ابن عباس رضی اللہ عنہم نے انہیں بہت سمجھایا لیکن یہ کسی طرح نہیں مانے۔ انہوں نے مسلم آبادیوں پر حملے شروع کر دیے ۔ اس پر حضرت علی نے ان کے خلاف کاروائی کی جس سے ان کا زور ٹوٹ گیا۔ بعد میں اسی گروہ کو پڑھنا جاری رکھیں

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

اسلام اللہ کا منتخب کردہ دین ہے جسے آخرت میں کامیابی کے لئے ماننا لازمی ہے۔ لیکن جب ایک عام شخص اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ یہ دیکھ کر حیران و پریشان ہوجاتا ہے کہ صحابہ کی تاریخ ابتدا ہی سے تنازعات اور شبہات سے بھری ہوئی ہے۔ کیہں حضرت فاطمہ اور ابو بکر کے اختلافات نظر آتے ہیں تو کہیں حضرت علی و امیر معاویہ خلافت کے مسئلے پر اختلاف رکھتے ہیں۔ کہیں حضرت عائشہ حضرت علی سے جنگ میں مصروف دکھائی دیتی ہیں تو کہیں یزید و حسین کا تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ ایک عام مسلمان تاریخ پڑھنے کے بعد کئی سوالات اٹھاتا اور ان کے جواب جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن جب وہ تاریخی کتب کا مطالعہ کرتا ہے تو بات سلجھنے کی بجائے اور الجھ جاتی ہے۔
میرے انتہائی محترم دوست جناب محمد مبشر نذیر کی یہ کتاب ان الجھنوں کو رفع کرتی، صحابہ کی درست تصویر سامنے لاتی اور ان شبہات کو رفع کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر اس شخص کے
لئے ضروری ہے جو اپنی تاریخ پر لگے داغوں کو جاننا چاہتا اور ان کی مناسب توجیہ کرنا چاہتا ہے۔

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات