Posts Tagged ‘دعا’

دعا کی قبولیت کے مختلف پہلو


مضمون نمبر ۲: دعا کی قبولیت کے مختلف پہلو
ڈاکٹر محمد عقیل
ہم دیکھتے ہیں کہ دن رات لوگ لاکھوں کروڑوں دعائیں مانگتے ہیں لیکن ان میں سے چند ہی قبول ہوتی ہیں۔ دوسری جانب قرآن میں اللہ نے دعا مانگنے کا حکم دیا ہے۔ بلکہ دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا گیا ہے۔ نمازیا صلوٰۃ کے لغوی معنی ہی دعا کے ہیں۔ اسی طرح تمام عبادات میں اصل فوکس دعا یعنی اللہ کو پکارنے اور اس سے مدد پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

ممی پاپا کے لیے نظم

پروفیسر محمد عقیل کی دس سالہ بیٹی کی اپنے ممی پاپا کے لیے دعائیہ نظم

اریبہ نظم

امتحان میں دعا کیوں؟


اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب ہم نے محنت کرلی تو پھر اللہ سے دعا کی کیا ضرورت ہے ۔ جب ہم نے دن رات جاگ کر محنت کی ، سبجیکٹ پر عبور حاصل کرلیا، اس کے ہر ہر پہلو کو اپنی گرفت میں لے لیا تو پھر دعا نے کیا کرنا ہے۔ دوسری جانب ایک گروہ یہ کہتا ہے کہ ہم تو دعاؤں سے کامیاب ہوجائیں گے۔ پڑھنا جاری رکھیں

اے میرے رب!


اے مرے رب! ایک وہ دن تھا کہ جب مجھے یقین تھاکہ آپ کی عظمتوں کی کوئی انتہا نہیں، آپ کی عنایتیں بے شمار ہیں، آپ کی رحمتیں سارے عالم پر محیط ہیں، آپ کا لطف و کرم سارے عالم کو ڈھانکے ہوئے ہے۔ لیکن آج نہ جانے کیوں اس یقین کی چٹان میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ اب یوں لگتا ہے کہ آپ کی رحمتیں مجھ سے روٹھ گئی ہیں، آپ کی عنایتیں دور ہوچلیں، آپ کی بخششیں اب کبھی پڑھنا جاری رکھیں

اللہ سے مناجات۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں


ذیل میں نبی کریم ﷺ کی دعائیں پیش ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ ان کا غور سے مطالعہ کریں اور عملی زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں۔
۱۔ اے اللہ، میرے اور گناہوں کے درمیان ایسی دوری پیدا کردے جیسی دوری تونے مشرق اور مغرب کے درمیان پیدا کی ہے۔اے اللہ مجھے صاف کردے میرے گناہوں سے جس طرح ایک سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے ۔ اے اللہ میرے گناہوں کو برف، پانی اور اولوں سے دھو دے(مسلم ، حدیث :۵۹۸) پڑھنا جاری رکھیں