Posts Tagged ‘صبر’

الحلیم۔ بردبار


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحلیم۔ بردبار
ڈاکٹر محمد عقیل
الحلیم اللہ کی صفات میں ایک اہم صفت ہے۔ اس کے لغوی معنی ہیں بردباری کرنے والا، تحمل کرنے والا۔ حلم کا مطلب ہے جوش غضب سے اپنے نفس کو روکنا۔ اس کے معنی کو مزید کھولا جائے تو حلیم سے پڑھنا جاری رکھیں

مصیبتیں اور ان کا علاج


ہمیں آئے دن پریشانیوں اور مصیبتوں کا سامنا رہتا ہے۔ کبھی بیماری تو کبھی غربت، کبھی ذہنی پریشانی تو کبھی مختلف اقسام کے خوف۔ اس صورت حال کو دیکھ کر ایک عام مسلمان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ آخر اس سے کیا گناہ سرزد ہوگئے ہیں؟ کوئی ان مشکلات سے نفسیاتی و جسمانی پریشانیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے تو کوئی خودکشی کی جانب مائل ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ آگے بڑھ کر خدا ہی کے خلاف ہوجاتے اور اس رب ہی کو برا بھلا کہنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن ظاہر ہے یہ سارے اقدام ان مشکلات میں کمی
کی بجائے اضافہ ہی کرتے ہیں۔زیر نظر مختصر کتابچہ ہمیں اسلامی پس منظر مصیبتوں کی وجوہات سمجھاتا، ان سے نبٹبنے کی سائنٹنفک تدابیر تجویز کرتا اور اپنی شخصیت کو ہر قسم کے مصائب سے نبر آزما ہونے کی تعلیم دیتا ہے۔ اس کا مطالعہ ہر شخص کے لئے ضروری اور انتہائی مفید ہے۔
مصیبتیں اور ان کا علاج

(بیماری نامہ ۔(ایک بیمار کی اللہ سے تعلق کی داستان

اچانک سوتے ہوئے وصی کو یوں لگا کہ کسی نے اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہو۔ وہ تڑپ کر اٹھ بیٹھا۔ کچھ دیر تک آنکھیں کچھ دیکھنے کے قابل نہ ہوئیں۔ جب اوسان بحال ہوئےتو پتا چلا کہ پیٹ میں شدید درد اٹھا ہے۔ وہ ہڑبڑا کر اٹھ گیا اور بے چینی کے عالم میں ٹہلنے لگا۔
یہ رمضان کی سات تاریخ تھی، گھڑی رات کے دو بجنے کا مژدہ سنا رہی تھی۔ وہ کمرے میں پیٹ تھامے ہوئے سوچنے لگا کہ پتا نہیں وہ کل کا روزہ بھی رکھ پائے گا یا نہیں۔
"کیا ہوا ؟” اس کی بیوی نے دریافت کیا جو پڑھنا جاری رکھیں

صبر۔احادیث کی روشنی میں


۱۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو قبر پر رو رہی تھی، تو آپ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرو اور صبر کرو، عورت نے کہا کہ دور ہوجا، تجھے وہ مصیبت نہیں پہنچی جو مجھے پہنچی ہے اور نہ تو اس مصیبت کو جانتا ہے، اس نے آپ کو پہچانا نہیں۔ اس سے کہا گیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس آئی اور وہاں دربان نہ پائے اور عرض کی پڑھنا جاری رکھیں