Posts Tagged ‘عقیل’

شب قدر اور فرشتے سے مکالمہ


سلیم کی آنکھ نماز پڑھتے پڑھتےآنکھ لگ گئی۔ اچانک اس نے خواب میں دیکھا کہ آسمان چاروں طرف سے فرشتوں سے بھرا ہے۔ جو ق درجوق فرشتے آسمان سے اترتے چلے جارہے ہیں۔ کچھ فرشتے نیچے اترنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ۔ دو فرشتے اس کے قریب سے گذرے تو اس نے سوچا کہ ان کی باتیں سنی جائیں۔ چنانچہ وہ ان کے ساتھ ہولیا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ آج کی رات پرورردگار عالم نے اہم فیصلے کرنے ہیں اور لوگ ہیں کہ انہیں اندازہ ہی نہیں یہ پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

نیت کرتا ہوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔


ایک صاحب دوڑتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے۔ امام صاحب قرات کررہے تھے ۔ وہ صاحب نے جلدی جلدی صف میں کھڑے ہوئے اور بولنا شروع کیا :
"نیت کرتا ہوں میں چار رکعت نماز عشاء کے فرض کی منہ میرا قبلہ شریف کی طرف اررر۔۔۔۔۔۔۔۔”
امام صاحب کی قرات کی بنا پر وہ بھول گئے کہ آگے کیا کہنا ہے اور پھر سے نیت کرنے لگے:
"نیت کرتا ہوں میں تین رکعت نماز عشاء کے فرض کی ، واسطے اللہ تعالی ٰ کے اررر۔۔۔۔۔۔۔۔”
وہ پھر رک گئے کیونکہ انہیں یاد آگیا کہ عشا ء میں تو چار رکعتیں ہوتی ہیں۔ انہوں ایک مرتبہ پڑھنا جاری رکھیں

خدا اور ماں


عام طور پر خدا کی محبت کو ماں محبت سے سمجھایا جاتا ہے۔ یہ بات اپنی اصل میں غلط نہیں کیونکہ اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرنے والی جو ہستی ظاہر میں نظر آتی ہے وہ ماں ہی ہے۔ لیکن اس اس مثال سے بعض اوقا ت کئی غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں اور اللہ سے تعلق افراط و تفریط کا شکار ہوجاتا ہے۔ چنانچہ یہ بہت ضروری ہے کہ اس مثال سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو سمجھا اور دور کیا جائے۔
اس معاملے میں ایک بات بہت مشہور ہے کہ جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو آگ میں نہیں ڈال سکتی تو خدا جو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے وہ کیسے بندے کو آگ میں ڈال سکتا ہے۔ یہ اصول ایک پڑھنا جاری رکھیں

اپنا احتساب کیجئے (از پروفیسر محمد عقیل)

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ نے انسان کو محض اپنی بندگی کیلئے پیدا کیا ہے۔ ( الذاریات56:51 )اس بندگی کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ خدا ہی کی بات مانی جائے۔ اسی کے احکامات پر اپنے ظاہر و باطن کو جھکا دیا جائے اور طا غوت کی بات ماننے سے گریز کیا جائے ( النحل 36:16 )۔ اسی بندگی اور تسلیم و رضا کو جا نچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے زندگی و موت کا نظام پیدا کیا تاکہ آزمائے کہ کون بہتر عمل کرتا ہے ( الملک 2:67 ) پڑھنا جاری رکھیں

%d bloggers like this: