Posts Tagged ‘Confession to Allah’

توبہ

ّآج وہ وقت آگیا کہ ہم حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی طرح اپنے تکبر اور دنیا پرستی کالبا س اتار کر ٹاٹ کی پوشاک میں ملبوس خدا کے حضور جھک جائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کی یہ کڑکتی بجلی ہمارے آشیانے کو تباہ کردے، یہ سیلابی ریلہ ہمارے پر تعیش بیڈ روم میں داخل ہوجائے، یہ تعصب کی آگ ہمارے گھر کی ہر شے جلا کر راکھ کردے۔ آئیے توبہ کریں خدا کے حضور کہ آیندہ ہم اسے نہ بھلائیں گے اور اسکے ہر حکم کی تعمیل کریں گے۔ آمین۔