Posts Tagged ‘Ethics’

وڈیوز

وڈیوز.

اسلامی شخصیت کی تعمیر پر مختصر وڈیوزڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنکس پر کلک کریں

اخلاقی اوزون(پروفیسر محمد عقیل)


اوزون(ozone)گیس کاایک غیرمرئی غلاف ہے جس نے ہمارے کرۂ ارض کوچاروں اطراف گھیراہواہے۔ یہ غلاف سورج کی مضرشعاعوں کوزمین پرآنے سے روکتاہے۔ان شعاعوں کے زمین پرپڑنے کامطلب حیاتِ انسانی کاخاتمہ ہے۔صنعتی انقلاب نے ایک طرف بے شمارنفع بخش ایجادات کاتحفہ دیاہے تودوسری طرف اوزون کوبھی نقصان پہنچادیاہے۔اکثرصنعتی کارخانے زہریلی گیس(کاربن مونوآکسائیڈ)خارج کرتے ہیں۔یہ زہریلے اجزااوزون کی گیس(O2)کے ساتھ مل کرکابن ڈائی آکسائیڈ(CO2)میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔اس کی وجہ سے اوزون کی تہہ میں ایک شگاف برف سے ڈھکے انٹارکٹیکا(Antarctica) کے علاقے پر پیدا ہوگیا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

بے مصرف انسان(از پروفیسر محمد عقیل)


معاشیات کی اصطلاح میں مہنگائی کو ’’افراط زر‘‘(inflation)سے تعبیرکیاجاتاہے جس کا مطلب زریعنی روپے کی قوت خریدمیں کمی ہے۔مثال کے طورپرپچاس سال قبل ایک روپے میں مہینے بھر کاراشن آجاتاتھااورآج ایک روٹی بھی نہیں آتی۔اس افراطِ زرسے کرنسی کی قدر(value)کم ہوتی رہتی ہے۔کچھ عرصے بعدزرکی کچھ اقسام اپنی قدربالکل کھودیتی ہیں۔ یہاں تک کہ انکا اجرا بند کرنا پڑتا ہے۔ہمارے یہاں اس کی تازہ مثال25پیسے کاسکہ ہے جواپنی قوتِ خریدکھودینے کے بعدمتروک ہوچکاہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

%d bloggers like this: