تاریخ کا موضوع نہ صرف دلچسپ بلکہ سبق آموز مضمون ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ کا ایک پہلو تو اس امت کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالنا ہے تو دوسری جانب ہماری ماضی کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کرنا ہے۔ مولانا وحیدالدین خان صاحب کی یہ کتاب ہمیں تاریخ کے وہ سبق یاد دلاتی ہے جنہیں ہم بھول چکے ہیں۔ اسباق تاریخ نامی یہ کتاب ایک ایک صفحے کے مختصر مضامین کا مجموعہ ہے جس میں صحابہ کے دور سے لے کر آگے کے ادوار پر
روشنی ڈالی گئی ہے۔
Asbaq-e-Tarikh
Posts Tagged ‘History of Muslim’
14 اکتوبر
تاریخ کے سبق
3 اکتوبر
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
اسلام اللہ کا منتخب کردہ دین ہے جسے آخرت میں کامیابی کے لئے ماننا لازمی ہے۔ لیکن جب ایک عام شخص اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ یہ دیکھ کر حیران و پریشان ہوجاتا ہے کہ صحابہ کی تاریخ ابتدا ہی سے تنازعات اور شبہات سے بھری ہوئی ہے۔ کیہں حضرت فاطمہ اور ابو بکر کے اختلافات نظر آتے ہیں تو کہیں حضرت علی و امیر معاویہ خلافت کے مسئلے پر اختلاف رکھتے ہیں۔ کہیں حضرت عائشہ حضرت علی سے جنگ میں مصروف دکھائی دیتی ہیں تو کہیں یزید و حسین کا تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ ایک عام مسلمان تاریخ پڑھنے کے بعد کئی سوالات اٹھاتا اور ان کے جواب جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن جب وہ تاریخی کتب کا مطالعہ کرتا ہے تو بات سلجھنے کی بجائے اور الجھ جاتی ہے۔
میرے انتہائی محترم دوست جناب محمد مبشر نذیر کی یہ کتاب ان الجھنوں کو رفع کرتی، صحابہ کی درست تصویر سامنے لاتی اور ان شبہات کو رفع کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر اس شخص کے
لئے ضروری ہے جو اپنی تاریخ پر لگے داغوں کو جاننا چاہتا اور ان کی مناسب توجیہ کرنا چاہتا ہے۔