Posts Tagged ‘Islamic Story’

قصہ آدم و ابلیس(ایک افسانہ)


اچانک کار نصیر صاحب کے جسم سے ٹکرائی اور وہ کئی فٹ دور اچھل کر گرے۔ اس کے بعد ان کا دماغ تاریکی میں ڈوبتا گیا۔ ارد گرد بھیڑ اکھٹی ہوتی چلی گئی ۔ انکے سر سے خون کافی مقدار میں بہہ چکا تھا اور بچنے کے امکانات کم تھے۔ بہر حال کار والے نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے لوگوں کی مدد سے گاڑی میں ڈالا اور اسپتال پہنچادیا۔ کچھ دیر بعد نصیر صاحب کے گھر والے بھی جمع ہوگئے ۔
"سر کی چوٹ گہری ہے، آپریشن کرنا پڑے گا۔” ڈاکٹر نے نصیر صاحب کی بیوی سے کہا
"ڈاکٹر صاحب! نصیر بچ تو جائیں گے نا؟” بیوی نے گھگیائی ہوئی آواز میں پوچھ کو پڑھنا جاری رکھیں

حضرت یوسف علیہ السلام(پروفیسر محمد عقیل)

کنویں میں اندھیرا ہے ،ایک بچہ اسی کنویں میں کسی نجات دہندہ کا انتظار کر تے ہوئے اپنے بھائیوں کی بے وفائی پر حیران ہے کہ وہ اپنے حسد کی بنا پر اسے کنویں میں دھکیل کرچلے گئے۔ اچانک محسوس ہوا کہ کنویں کے سرے پر کچھ لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے بچے کو نکالا اور اسے سامانِ تجارت بنا کر چل دئیے۔مصر پہنچ کر ان لوگوں نے بچے کو غلام بنا کر فروخت کردیا۔ اس طرح اس بچے پر دوہری مصیبت آپڑی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں