Posts Tagged ‘uMAR’

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تاریخ پیدایش معلوم نہیں، البتہ ہجرت کے وقت ان کی عمر چالیس سال سے کچھ کم تھی۔ اس حساب سے وہ عام الفیل کے۱۳سال بعداور حرب فجارکے ۴ سال بعد پید ا ہوئے ہوں گے ۔ عیسوی حساب سے ان کا سن پیدایش قریباً ۵۸۱ء بنتا ہے۔ وہ قریش کے قبیلہ بنو عدی سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے عدوی کہلاتے تھے۔یہ قبیلہ بنو ہاشم اور بنو امیہ جیسا مرتبہ نہ رکھتا تھا، البتہ بنو عبد شمس سے ان کا مقابلہ رہتا تھا۔ بنوعدی میں علم و حکمت کا چرچا ہوا تو قبائل میں اٹھنے والے جنگ وامن یا قبائلی مفاخرت کے تنازعات نمٹانے کی ذمہ داری (سفارت مفاخرت)اسے سونپی گئی۔اس موروثی وزارت پر عمر بھی فائز ہوئے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

%d bloggers like this: