Archive for the ‘روزہ’ Category

رمضان کا مہینہ۔۔۔ حاصل کیا کرنا ہے؟


رمضان قمری تقویم کا نواں مہینہ ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں ہی کے لیے نہیں، انسانوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جب گمراہی کے صحرا میں بھٹکتی انسانیت کی صدائے العطش، آسمان نے سنی اور بارانِ ہدایت کو عرب کے بیابانوں پر برسنے کا حکم دیا۔ پھر اس سرزمین سے ہدایت کے وہ چشمے ابلے جن سے پوری انسانیت سیراب ہوگئی۔ یہ وہ مہینہ ہے جب ظلم کی چکی میں پستی اور سسکتی ہوئی انسانیت کی صدائے العدل کا جواب کائنات کے بادشاہ نے عدل سے نہیں، احسان سے دیا۔ اس طرح کہ قیامت تک کے لیے قرآن کو وہ فرقان بناکر کو پڑھنا جاری رکھیں

شب قدر۔قرآن و حدیث میں


القرآن۔
"ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا۔اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ شب قدر؟شبِ قدر (کی عبادت) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس (رات) فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں۔یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے۔(سورہ القدر ۹۷ : ۱-۵) کو پڑھنا جاری رکھیں

اسی رمضان میں


’’آپ میں سے ہر شخص کو روزہ رکھنے کاتجربہ تو ہوگا۔ یہ بتائیے کہ روزہ توڑنے کا تجربہ کتنے لوگوں کو ہوا ہے؟‘‘۔عارف کایہ سوال لوگو ں کے لیے قطعاً غیر متوقع تھا۔ رمضان سے قبل احباب کے ساتھ عارف کی یہ آخری مجلس تھی جس میں لوگ رمضان کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے تھے۔ مگر جو سوال ان سے پوچھا گیا تو اس کا رمضان کی فضیلت سے کوئی تعلق کسی کے سمجھ میں نہیں آیا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

رمضان اور توبہ


رمضان میں لوگ عبادت کی کثرت کیا کرتے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ مگر رمضان کا حقیقی شعور جس شخص کو حاصل ہوگا وہ کثرتِ عبادت سے پہلے کثرتِ استغفار اور توبہ سے اپنے عمل کا آغاز کرے گا۔ کیونکہ توبہ ہی نیکی کی زندگی کا درست نقطۂ آغاز ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ایک دن کا روزہ


رمضان کا ہماری پوری زندگی سے کیا تعلق ہے، اس حقیقت کو ایک عارف نے کمال خوبصورتی سے اس طرح بیان کیا ہے:ہم اس دنیا میں ایک دن کے لیے آئے ہیں ۔۔۔اور اس دن ہم نے روزہ رکھ لیا ہے۔
انسان اس دنیا میں جب آنکھ کھولتا ہے تو وہ خود کو نعمتوں کے سمندر میں گھرا ہوا پاتا ہے۔ اسے بھوک میں کھانا، پیاس میں پانی،نیند کے لیے پرسکون رات، کام کے لیے روشن کو پڑھنا جاری رکھیں

خدا کا ہاتھ


اس کے ہاتھ نے اپنی ماں کے پلو کو تھام رکھاتھا۔چھوٹا ساہاتھ ۔۔۔کمزور سا ہاتھ۔۔۔معصوم سا ہاتھ۔یہ بچہ سال بھر کا بھی نہیں ہوگا۔باپ آگے بیٹھاموٹر بائیک چلارہا تھا اور اس کے پیچھے ماں اپنے بچے کو گود میں لیے بیٹھی تھی۔اس نے ایک ہاتھ سے موٹر بائیک کی سیٹ کواور دوسرے ہاتھ سے بچے کو پکڑ رکھا تھا۔اس پورے منظر میں میرے لیے کوئی نئی بات نہ تھی سوائے اس چھوٹے سے ہاتھ کے۔۔۔جس نے ماں کے پلو کو پکڑ رکھاتھا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

روزے کی مشکلات اور علاج


تعارف
نماز اور زکوٰۃ کے بعد روزہ تیسری اہم عبادت ہے ۔ رمضان فرض روزوں کا مہینہ ہے جس میں مسلمانوں کے لیے فجر سے مغرب تک کھانے پینے اور مخصوص جنسی عمل سے اجتناب برتنا لازم ہے البتہ مسافر، بیمار یا حیض میں مبتلا خواتین اس سے مستثنیٰ ہیں ۔ روزہ صرف امتِ محمدی پر ہی نہیں بلکہ ماضی کی امتوں پر بھی فرض تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی بگڑی ہوئی شکل میں عیسائیوں ، یہودیوں حتیٰ کہ ہندوؤں کے یہاں بھی اب تک موجود ہے کو پڑھنا جاری رکھیں

رمضان ورک بک۔ رمضان گذارنے کی ایک جامع گائیڈ

یہ ورک بک رمضان کی ایک مکمل اور جامع منصوبہ بندی کی دستاویز ہے اور اسی کے ساتھ اس میں روزہ کے ذریعےنفس کوتربیت دینےکی ٹپس بھی بیان کی گئی ہیں۔ نیز رات جاگنےاور اعتکاف کرنے والوں کے لئے رانمائی بھی دی گئی ہے۔ ڈاؤن لوڈ کے لئے نیچے رائٹ کلک کرکے Save As کریں یا براہ راست پڑھنے کے لئے کلک کریں

رمضان ورک بک

رمضان کو پانے والے


رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ، نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑ تے ہیں ۔گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا ہو تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہوجاتے ہیں ۔باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطارسے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں ۔ البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے ہیں ۔ عید کی رات اگر خرمستیوں میں کالی نہ کی ہوتوعیدکی نمازپڑ ھ کرمسجد کو پڑھنا جاری رکھیں