Posts Tagged ‘تزکیہء نفس پروگرام، Online Tazkia Nafs Program’

آن لائن تزکیہء نفس پروگرام ۔ پروفیسر محمد عقیل


تزکیہء نفس کی دین میں اہمیت: دین کا بنیادی مقصد نفس کا تزکیہ یا نفس کو پاک کرنا ہے۔ سورۂ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’ وہی (اللہ) ہے جس نے امیّوں میں ایک رسول بھیجا تاکہ وہ انکے سامنے آیات کی تلاوت کرے، اور انہیں پاک کرے ( یعنی تزکیہ کرے)، اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے۔ (سورۂ جمعہ:۲)۔ اگرچہ اس آیت میں نبی کریم ﷺ کی بعثت کے بظاہر چار مقصد بیان ہوئے ہیں لیکن درحقیقت کتاب و حکمت کی تعلیم دینے اور آیات کی تلاوت کرنے کا مقصد تزکیہء نفس ہی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں