اللہ سے مناجات۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں


ذیل میں نبی کریم ﷺ کی دعائیں پیش ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ ان کا غور سے مطالعہ کریں اور عملی زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں۔
۱۔ اے اللہ، میرے اور گناہوں کے درمیان ایسی دوری پیدا کردے جیسی دوری تونے مشرق اور مغرب کے درمیان پیدا کی ہے۔اے اللہ مجھے صاف کردے میرے گناہوں سے جس طرح ایک سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے ۔ اے اللہ میرے گناہوں کو برف، پانی اور اولوں سے دھو دے(مسلم ، حدیث :۵۹۸)
۲۔اے اللہ، تعریف تیرے ہی لئے ہے (کیونکہ) تو آسمانوں،زمین اور انکی تمام چیزوں کا نور ہے ۔ حمد تجھے ہی سزاوار ہے (کیونکہ) تو ہی زمین و آسمان اور ان میں موجود تمام چیزوں کا قائم کرنے والا ہے۔تو ہی( حقیقی) تعریف کا مستحق ہے (کیونکہ) زمین و آسمان اور ان میں موجود تمام چیزوں کا پالنے والا بھی تو (ہی )ہے۔ تعریف تیرے ہی لئے ہے (کیونکہ) زمین و آسمان اور انکی ہر شے پرتیرا ہی اقتدار ہے ۔ ثناء تیرے ہی لئے ہے (کیونکہ) تو (ہی) بادشاہ ہے آسمانوں اور زمین کا اور تو ہی تعریف کا مستحق ہے۔ تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری بات حق ہے، تجھ سے ملنا حق ہے، جنت حق ہے، آگ حق ہے، انبیاء حق ہیں، محمد(ﷺ) حق ہیں، اور قیامت کی گھڑی حق ہے۔اے اللہ میں تیرے ہی تابع ہوا، تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور تجھ پر ہی ایمان لایا، تیری ہی طرف رجوع کیا، اور تیری ہی مدد سے (دشمنوں سے)مقابلہ کیا اور تجھ ہی کو اپنا حکم(فیصلہ کرنے والا) بنالیا۔ پس تو مجھے معاف کردے(ہر اس امر میں ) جو میں نے پہلے کیا اور جو کچھ بعد میں کیا ، جو پوشیدہ(طور پر)کیا اور جو بر سرِ عام کیا (کیونکہ) تو ہی(درجات میں) آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی میرا معبود ہے ( اور میں پھرکہتا ہوں کہ) تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔(مسلم، حدیث :۷۶۹)
۳۔ اے اللہ اے ہمارے پروردگار، (ہر قسم کی )تعریف تیرے ہی لئے ہے (ایسی تعریف جس سے) زمین (مکمل طور پر ) بھر جائے، آسمان (پورا کا پورا) بھرجائے اور انکے بعد ہر وہ چیز بھر جائے جسے تو بھرنا چاہے۔اے تعریف اور بزرگی کے لائق (ہستی)، بالکل سچ کہا جو (تیرے )بندے نے(تیری تعریف میں) کہا۔اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔اے اللہ (یہ حقیقت ہے کہ) جسے تو( کچھ) عطا کردے اسے کوئی منع کرنے والا(چھیننے والا) نہیں اور تو جسکو منع کردے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں(کیونکہ) کسی بھی صاحبِ حیثیت کی بزرگی تیری بزرگی کے سامنے بے اثرہے۔(مسلم ، حدیث :۴۷۷،۴۷۸)
۴۔اے اللہ، میں آپ کی (سخاوت کی) پناہ مانگتا ہوں بخل سے،اورآپ کی (طاقت کی) پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے،اور میںآپ کی (ہمیشہ قائم رہنے والی ذات کی) پناہ مانگتا ہوں کہ عمر کے ناکارہ ترین حصے (یعنی بہت زیادہ بڑھاپے) تک پہنچایا جاؤں۔اور میں پناہ مانگتا ہوں دنیا (کی فریب کاریوں کی)آزمائیش سے اور (قیامت آنے تک) قبر کے عذاب سے۔(بخاری، ۶۔۳۳۰)
۴۔اے اللہ، اے ساتوں آسمانوں اور اسکے زیرِسایہ چیزوں کے رب، اور (اے) ساتوں زمینوں اور ان پر موجود چیزوں کے رب، اور (اے ) شیطانوں اور انکے گمراہ کردہ لوگوں کے رب، اور (اے) ہواؤں اور فضا کے دوش پر تیرتی چیزوں کے رب، میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس بستی کی بھلائی کا اور اسکے باشندوں کی بھلائی کا اور اس بستی میں موجود چیزوں کی بھلائی کا اور میں پناہ مانگتا ہوں اس (بستی) کے شر سے اور اسکے باسیوں کے شر سے اور اس کی چیزوں کے شر سے۔( حاکم ، ذہبی ۔۲۔۱۰۰)

Advertisements

4 responses to this post.

  1. Posted by Kamraan FaYsaL on 02/05/2011 at 2:43 شام

    MaY AllaH Bless U N urs FaMilY…

    جواب

  2. السلام علیکم ورحمة الله وبركاته!
    محترم المقام جناب پروفیسر عقیل صاحب آپ ماشاء اللہ علمی اعتبار سے ایک مضبوط آدمی ہیں اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں برکت پیدا فرمائیں۔میری آپ سے یہ گزارش تھی کہ آپ نے جن دعاؤں کا ترجمہ لکھا ہے اگر ان کا عربی متن بھی ساتھ دیں گے تو ہم ان دعاؤں کو پڑھ سکیں گے ورنہ ترجمہ تو نہیں پڑھا ج

    جواب

    • وعلیکم السلام
      آپ کی تجویز کا شکریہ۔لیکن اردو کے ساتھ عربی میں دعائیں لکھنے سے مضمون طویل ہونے کا اندیشہ تھا۔ البتہ ہر دعا کا حوالہ دے دیا گیا ہے چنانچہ عربی میں دعا پڑھنے کے متمنی حضرات اصل مرکز سے دعا دیکھ سکتے ہیں۔

      جواب

  3. Posted by Seemab Qadeer on 29/04/2011 at 9:34 صبح

    You have written a very good article as to how the Prophet(saw) used to make dua to Allah (swt) If we Muslims also make dua we shold follow the Prophet(pbuh) according to your article but one thing i would like to add is one should read its meaning too so that he makes dua with his soul and spirit. May Allah bless you and your family.

    جواب

تبصرہ کیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s